گرفتار مظاہرین رہا کردئیے ، چمن میں صورتحال معمول پر ہے ، جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مقامی عمائدین کی ضمانت پر چار زیر حراست مظاہرین کی رہائی کے بعد چمن میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ عمائدین نے عہد کیا کہ مظاہرین چمن میں معمولات زندگی کو درہم برہم نہیں کریں گے۔



بلوچی اکیڈمی کا بلوچی زبان کو کمپیوٹیشنل لینگویج بنانے کے لیے پروجیکٹ کا افتتاح

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچی اکیڈمی نے بلوچی زبان کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بلوچی زبان کے لیے نیچرل لینگویج پراسسنگ (Natural Language processing) کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔



بلوچستان ، پی پی اور ن لیگ کی 13، 13نشستیں جبکہ جے یو آئی کی 10نشستیں ہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 13,13اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ برابر ہوگئیں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں2 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں 3آزاد اراکین کی شمولیت اور ایک آزاد رکن مولوی نور اللہ کی پیپلز پارٹی کو حمایت حاصل ہے



کوئٹہ میں غیر معیاری و مضر صحت اشیاء تیار کرنے والے دو کارخانے سیل کردیئے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری و مضر صحت اشیاء تیار کرنے والے دو کارخانے دھر لیے۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق غیر قانونی ٹکی ٹافی و مصری کارخانہ اور پاپڑ فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر فیکٹری مالکان کو تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل تک پروڈکشن بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔



بولان ،ڈاکو کوچ اور ویگن مسافروں سے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بولان کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکو دن دیہاڑے مسافر کوچ اور ویگن کے مسافروں سے لاکھوں روپے ، قیمتی سامان، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں نے ڈنگڑا کے مقام پر قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ہے



بلوچستان میں بھی حالیہ الیکشن کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں ،بلوچستان بار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل نے اپنے جاری ایک بیان میں بلوچستان میں حالیہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلیوں اور جیتے ہوئے امیدواروں کے رزلٹ کو تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے



سیاسی مخالفین روڈ بلاک کر نے کی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مخالفین اپنی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سوشل میڈیا پر من گھڑت جھوٹی بے بنیاد خبرین پھیلا کر ہماری سیاسی شاخ کو نقصان پہنچانے کو نا کام کوششیں کر رہے ہیں جس میں انہیں نا کامی ذلت کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا سوشل میڈیا پرگمراہ کن روڈ بلاک کر نے کی خبر کو مسترد اور اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور عوام کیلئے تکلیف کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کر تے ہیں کیونکہ سیاسی مخالفین روڈ بلاک کر نے کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام کے عزت نفس سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں



پاکستان کےخیر خواہ صرف ہمارے ساتھ نہیں بلکہ خود اس ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں،اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ پاکستان کے لفاظی خیر خواہ صرف ھمارے ساتھ نہیں بلکہ خود اس ملک کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔کارکن اور عوام نے جس جوش وجذبے کے ساتھ الیکشن مہم میں کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے نوشکی کے مختصر دورے کے موقع پر مقامی ریسٹ ہاوس میں کارکنوں و عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں نوشکی پہنچنے پر بی این پی کے مختلف یونٹوں کے عہدیداروں اور ورکروں کے علاوہ ضلعی، مرکزی قائدین نے قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کا والہانہ استقبال کیا۔ بی اینڈ آر ریسٹورنٹ ھاوس کے سبزہ زار میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے پارٹی ورکروں کو داد دیتے ھوئے کہا کہ جس جوش و جذبے سے آپ نے اپنے پارٹی کے نامزد امیدواروں کے الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ قابل تحسین ھے اور اس سے بھی بڑھ کر جس اکثریت سے نوشکی کے عوام نے پارٹی کے امیدواروں بابو میر محمد رحیم خان مینگل اور حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کے لیئے ووٹ ڈالے انکی اس جرات ھمت اور بی این پی کے حمایت پر میں انکو سلام پیش کرتا ھوں۔



انتظامیہ کسی کو ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیگی،جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاسپورٹ آفس بلاک کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا جا رہا ہے۔ مقامی عمائدین پرامن رہنے کے لیے مظاہرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مین کوزک پاس کے… Read more »