نصیرآباد میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ،3 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


نصیرآباد میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ،3 افراد زخمی  بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں بھی پی بی 13 نصیر آباد ون میں پولنگ اسٹیشن جاگن خان عمرانی میں پیپلزپارٹی اور آزادامیدوار کے حامیوں میں جھگڑا ہوا۔ پولیس کے مطابق جھگڑےکےدوران فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،… Read more »



گوادر میں 14بم حملے ، دو اہلکار معمولی زخمی، پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادمیں انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشنوں اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے ، دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں 14دھماکے ہوئے ، اور یہ دھماکے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے قریب ہوئے



ڈیرہ بگٹی میں لوگوں کو ایف سی کی جانب سے ووٹ دینے سے روکا جارہا ہے، شاہ زین بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمہور وطن پارٹی ک سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ کلی کالی ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کو ایف سی کی جانب سے ووٹ دینے سے روکا جارہا ہے۔ اس سے مخالفین کو اپنیشکست واضح دکھائی دے رہی ہے اس لیے وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔



بلوچستان میں انتخابی عمل کے دوران مختلف اضلاع میں دستی بم و راکٹ حملے، متعدد افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں میں انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر فائرنگ ،دستی بم حملے اور راکٹ کے حملے ہوئے ہیں ۔ بلوچستان کے شہروں تربت ، بلیدہ ،جیونی، زمران ، خاران، خیر آباد میں دستی بموں سے پولنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد افراد کے زخمیوں ہونے کی اطلاعات ہیں ۔



بلوچستان بھر میں ووٹنگ کا جاری،دہشتگردوں کو بلوچستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں شکست کا سامنا ہے،جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس میں کہا ہے کہ الحمدللہ بلوچستان بھر میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے دہشتگردوں کو بلوچستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں عبرتناک شکست اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا  



بلوچستان کے حلقہ پی بی 25، 27 اور 28 میں پولنگ اسٹاف موجود ہے وٹرز غیر حاضر :صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے حلقہ پی بی 25، 27 اور 28 میں پولنگ اسٹاف موجود ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان ڈی آر او سے تصدیق ہوئی ہے کہ پولنگ عملہ موجود ہے 



پشین و قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے 30افراد جاں بحق،درجنوں زخمی، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم حملے و فائرنگ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفا ترپر ہو نے والے 2بم دھما کوں میں 30افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں پشین کے علا قے خانو زئی میں بم دھما کہ آ زاد امیدواراسفند یا ر خان کا کڑاور قلعہ سیف اللہ با زار میں جمعیت علما ء اسلام کے نامزد امیدوار مو لانا عبدالواسع کے انتخابی دفا تر کے با ہر ہو ئے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے