سردار عطاء اللہ مینگل کی دوسری برسی کوئٹہ میں آج جلسہ ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 2 ستمبر کو ریلوے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں قومی راہشون سردار عطا اللہ مینگل کی دوسری برسی کے سلسلے میں جلسہ عام کی تیاریوں کو آخری شکل دی گئی۔



علی مردان کا چینی سمگلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے صوبے سے چینی کی سمگلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی سمگلنگ میں اضافہ عوام پر اضافی بوجھ اور ملکی معشیت کے لیئے نقصان دہ ہے۔



بلوچستان ،سابق وزراء اور اراکین تاحال سرکاری عمارتوں پر قابض ،گاڑیاں تک واپس نہیں کیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان میں قدوس بزنجو حکومت ختم ہوئے 3 ہفتوں کا وقت گزر گیا ، سابق وزرا ، قائمہ کمیٹیوں کے چیرمینوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے نہ تو تمام گاڑیاں واپس کی گئیں اور نہ ہی الاٹ کئے گئے رہائشی مکانات خالی کئے گئے ہیں ۔



قومی احساس نہیں رہا ، لوگ آج مراعات اور وزارتوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین اگر سردارعطاء اللہ مینگل اور خیربخش مری جیسی لوگوں کو پیدا نہیں کرسکی توپھر ہمیں فاتحہ خوانی پڑھنی چاہیے گاندھی کو ماتما گاندی بنانے والے احساس نے سردارعطاء اللہ کو سردارعطاء اللہ مینگل بنایا ،قومی احساس ختم لوگ مراعات،رتبے اور وزارتوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔



کوئٹہ ، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے لو گ اشیاء ضروریہ خر یدنے کے قابل نہیں رہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا چینی ، گوشت، سبزیوں اور کھانے پینے کی چیزوں میںدکانداروں نے خود ہی اضافہ کردیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی باعث تشویش ہے۔



ملک کے بحرانوں کا حل شفاف الیکشن میں ہے ، اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


چمن (نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ بروقت صاف شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی اور اقدام ملک کو مزید مشکلات ومصائب کا شکار کردیگا الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حقیقی جمہوریت کے تسلسل میں روڑے اٹکانے سے اجتناب اور جمہوریت کو پنپنے کا موقع دیں۔



 آج کل گلی کوچوں میں بھی راہشون پیدا ہورہے ہیں ،پرنس موسیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان بلوچ نے کہا ہے کہ سردارعطاء اللہ مینگل کی دوسری برسی بلوچستان کی عوام کی جم غفیر ہوگی ،سرداراخترجان مینگل نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے ۔