بولان:پاک افواج سے اظہار یکجہتی بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ریلی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے شاہی چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا پاک فوج زندہ باد انڈیا مردہ باد کے نعروں سے بولان کی فضائیں گونجتی رہی ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نا منظوری اور بھارت مردہ باد کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ریلی میں ضلع بھر کے سیاسی سماجی و قبائلی شخصیات بزرگ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی میر فرید خان رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین اخلاقی اصولوں اور خطے کے امن کے لیے ایک شدید خطرہ ہے پاکستان دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے