|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2023

کراچی: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی کی دعوت پر قونصلیٹ کا دورہ کیا وزیراعلیٰ کا قونصلیٹ پہنچنے پر قونصل جنرل یو اے بخیت عتیق الرمیثی نے استقبال کیا۔

اس موقع پر معزز مہمان نے قونصلیٹ میں قائم ہونے والے مددگار ڈیسک کا افتتاح بھی کیاقونصل جنرل نے آگاہ کیا کہ ہیپی نیس ڈیسک ہمارے صارفین کے اطمینان سے متعلق ہے، یہاں صارفین اپنے مسائل اور خدشات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

ڈیسک پر تعینات عملہ صارفین کے مسائل حل کرتے ہوئے بہترین خدمات فراہم کرے گانگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر کی تعریف کرتے ہوئیمستعد اور عوام دوست عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یو اے ای قونصلیٹ پاکستانی عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے اور پاک یو اے دوستی بلاشبہ قابل فخر اور بے۔

لوث ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یو اے ای حکومت ہر موقع پر پاکستانی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہ کر پاکستانی عوام کے دل موہ لیتی ہے نگران وزیراعلیٰ نے قونصلیٹ میں ہیپنیس ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہیپینس کاؤنٹر کے زریعہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو یو اے ای میں بزنس کرنے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ میں معاونت کی فراہمی ہے بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ اور قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی باضابطہ ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ملاقات میں بلوچستان میں یو اے ای کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں توانائی معدنیات زراعت اور مالداری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔

یو اے ای کے سرمایہ کار وں کا صوبے کے عوام اور حکومت کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جائے گایو اے ای قونصل جنرل کی جانب سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گاملاقات میں دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے درمیان مربوط روابط کے قیام اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے باہمی دوروں کا اہتمام کرنے سے اتفاق کیا گیا ملاقات میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت بلوچستان اور یو اے ای کی یوتھ کے درمیان بھی روابط کے قیام کا فیصلہ کیا گیا نگران وزیراعلیٰ کو قونصل جنرل یواے ای کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت بھی دی گئی جسے وزیراعلیٰ نے قبول کر لیا۔