|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2023

ڈھاڈر: بولان میں قبائلی رنجش کی بناء پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچھی بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے کرتہ بولان میں قبائلی رنجش کی بناء پر فائرنگ سے 2لیویز اہلکار وصم خان اور عبدالمالک جاں بحق ہو گئے۔

لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، لیویز کے مطابق مقتولین باپ بیٹا ہیں مزید کاروائی جا ری ہے۔