|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب مل کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو ڈیوٹی ختم کرکے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔

شہید اہلکار کی شناخت اختر حسین کے نام سے کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

نگراں صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن (ر) میر زبیر احمد جمالی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے شہید ہونے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار نے ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔

جو فرش شناسی کی اعلیٰ ترین مثال ہے انہوں نے شہید اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔