دشت: معروف سماجی رہنما ڈاکٹر طارق بدوزئی نے لکپاس سے یونین کونسل کمبیلا اور اس کی ملحقہ کلیوں کو گیس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبیلا، کلی الہیار، کلی غوث آباد، کلی ٹکری حاجی محمد شریف اور سکوزئی کے مکین گزشتہ کئی دنوں سے گیس کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔