طالب علموں کیلئے خوشخبری ایف ایس سی کے نتائج روزنامہ آزادی ویب سائٹ پر آج دستیاب ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


طلبہ وطالبات کی سہولیات کے پیش نظر روزنامہ آزادی نے تعلیمی نتائج اپنی ویب سائٹ پرفوری طور پر نشر کرنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ طلبہ وطالبات کونتائج کیلئے مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔



سردار بہادر خان یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری صحت کو ارسال ،خوراک میں زہریلی مواد شامل تھی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سردار بہادر خان ووئمن یونیورسٹی کے طالبات کی حالت غیر ہونے کا معاملہ کی تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت نے سیکرٹری صحت کو ارسال کردی سردار بہادر خان ووئمن یونیورسٹی کے 2 طالبہ کے نمونے حاصل کرکے رپورٹ مرتب کی گئی ہے ۔



نواز شریف نے خود نواب بگٹی کے قاتل کو بیرون ملک جانے دیا،جمیل بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے بیان کی سختی سے مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالے جانے کے بعد انہیں شہید نواب اکبر بگٹی کی شہادت کی یاد آئی ہے حالانکہ انہوں نے پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی اور چار سال تک اقتدار کے مزے اڑا تے رہے اب انہیں کس طرح ہمارے والد کی شہادت اور بلوچستان کی یاد آرہی ہے ۔



الیہ عدالتی فیصلے نے پہلے سے بے اختیار پارلیمنٹ کو مزید ربڑ سٹمپ بنا دیا ہے,ڈاکٹر حئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لنگڑی لولی جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازشیں تیز کر دی گئیں ہیں حالیہ عدالتی فیصلے نے پہلے سے بے اختیار پارلیمنٹ کو مزید ربڑ سٹمپ بنا دیا ہے۔



تخت لاہور کیخلاف پہلی بار فیصلہ آیاہے تمام کرپٹ عناصر کا احتساب ہونا چاہیے ،جمشید دستی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تخت لاہورکو ماضی میں عدلیہ اور دیگر اداروں کا سپورٹ ملتارہا تاریخ میں پہلی بار انصاف ہوا اور تخت لاہور الٹا احتساب کا عمل سیاستدانوں سے شروع ہونا چا ہئے سی پیک سے روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی آئے گی عرب کو آپس میں لڑانے کے بعد اب بلوچستان میں انارکی پھیلا کر فائدہ اٹھانا چا ہتا ہے۔



شہداء 12اگست بابڑہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہداء 12 اگست بابڑہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز اول سے ہی ہمارے حصہ میں درپردری‘ آگ و خون اور شہادتیں حکمران اور اشرافیہ نے متعین کر دی 12 اگست1947ء کو جب ملک کو قائم ہوئے ایک سال بھی نہیں گزرا تھا تو ایک ساتھ 650 مرد ‘خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا پرامن احتجاج پر سرعام گولیاں ‘چلائی گئیں ستم پر ستم یہ تھا ان خدائی خدمتگاروں کے لواحقین سے ان گولیوں کی بھی قیمت وصول کی گئیں ۔



دہشتگردی کا مرکز پنجاب ہے، اصغراچکزئی ،اب برسی یا سوگ منانے کی بجائے اپنے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا،سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سانحہ 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے صوبہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔



بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، گورنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران صوبہ بھر میں ہائر ایجوکیشن کو فروغ ملا ہے اور ہماری مسلسل جدوجہد اور پوری توجہ کے باعث تعلیمی امور ومعاملات اور درس وتدریس کا عمل پروان چڑھنا شروع ہوا ہے۔



گوادر پورٹ فعال بنک کھلنا شروع ہوگئے رواں سال ایکسپو سینٹر کا افتتا ح ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کی فعال ہونے کے بعد گوادر میں بنکوں کی بہار آگئی ہے، بنک آف چائنا کی شاخ گوادر میں عنقریب کھل جائے گی۔ رواں سال کے آخر میں وزیر اعظم پاکستان چین کے وزراء کے ساتھ گوادر میں انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کرینگے،سمنٹ بنک گوادر میں سوشل سیکٹر میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔