پاکستان دشمن نیٹ ورکس، چاہے وہ کسی بھی نام سے کام کریں، اب بلوچستان میں چھپنے کی جگہ نہیں پا سکیں گے، فرید رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر فرید رئیسانی نے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حالیہ دو کامیاب کارروائیوں میں 41 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر میں پاکستان کی بہادر افواج، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں یہ کارروائیاں نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں بلکہ اس عزم کا بھی ثبوت ہیں کہ ریاست پاکستان اپنی سرزمین پر بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے یہ دہشتگرد عناصر بیرونی آقاوں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔



ریاست دشمن عناصر کیلئے بلوچستان کی سرزمین تنگ کی جا چکی ہے، وزیر اعلیٰ کا ہرنائی اور پنجگور کی کارروائیوں پر فورسز کو خراجِ تحسین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 41 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت اور بھاری ہتھیاروں و گولہ بارود کی برآمدگی کو فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ کارکردگی اور مستعدی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے مکمل خاتمے، کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے حکومت سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے



پولیس کا ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچستان کتاب کاروان کے کتب میلہ پر دھاوا اور کتابوں سے دشمنانہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے،بساک

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں علم کا چراغ روشن کرنے اور تعلیم کو ہر شہر و گاؤں میں پہنچانے کی خاطر بلوچستان کتاب کاروان کے بینر تلے کتب میلوں کی مہم جاری ہے۔ آج ڈیرہ مراد جمالی میں کتب میلے کا دوسرا دن تھا؛ اسٹال پر طالب علموں اور اساتذہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور علم کے شوقین حضرات کتابوں کی خریداری میں مصروف تھے۔



گوادر بلوچستان کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں 313 سرکاری اسکول مکمل طور پر فعال ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں غیر فعال سرکاری اسکولوں کی بحالی میں تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق ضلع گوادر صوبے بھر میں سبقت لے گیا ہے جہاں اب کوئی بھی سرکاری اسکول غیر فعال نہیں رہا۔



ہرنائی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 41 دہشت گرد ہلاک ،آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ پنجگور میں بھی سکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔



صحافت کے شعبے میں مثبت تبدیلی کی امید ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابقہ ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کوئٹہ کے انتخابات مکمل ہونے پر نو منتخب صدر منظور احمد رند، جنرل سیکریٹری شاہ حسین ترین، سینئر نائب صدر فرید اللہ خان، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکریٹری عصمت سمالانی، کفایت علی، عدنان سعید، رضا الرحمان، سلیم شاہد، خلیل احمد، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ، مرتضی زہری، محمد عامر اور محب اللہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی تنظیم کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی ٹیم کی کامیابی نہ صرف ان کی محنت اور قابلیت کا ثبوت ہے بلکہ صحافت کے شعبے میں مثبت تبدیلی کی امید بھی جگاتی ہے۔



پر امن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے، رحمت صالح بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے گرینڈ الائنس اور سیاسی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے جسے طاقت کے ذریعے روکنا صورتحال کو مزید بگاڑنے کے مترادف ہے۔



جو پر وفیسراور اسا تذہ معا شرہ بنا تے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ، لشکر ی رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ جوپروفیسر اور اساتذہ معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کو جیل بھیج دیا گیا ہے،