حلقہ این اے 260 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف بلوچستان نے عبدالرحیم مندوخیل کی وفات کے بعد خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ حلقہ این اے260کوئٹہ کم چاغی کم نوشکی پر پولنگ15 جولائی کو ہو گی ۔



شہید صباء دشتیاری کی جدوجہد مثالی تھی ،بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے معلمِ آزادی شہید پروفیسر صباء دشتیاری کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صباء نے بلوچی زبان و ادب، سیاست اور قومی آزادی کے حصول کے لئے گران بہا خدمات انجام دیں۔



مغوی چینی باشندوں کی عدم بازیابی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک ،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی اور سیکرٹری فنانس ملک عبدالحمیدکاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداللہ جان اور کوئٹہ سے اغواء ہونے والے چینی باشندوں کی عدم بازیابی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔



لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے لواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2683دن ہوگے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں علی حسن کھوسہ ایڈوکیٹ ،اسد اللہ ابڑو ایڈوکیٹ ،منیراحمد جتوئی ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء برادری نے لاپتہ افراد ،شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ پرسن کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند دن پہلے میں لکھا تھا کہ وہ مردار پہاڑ کے دامن میں ایک بڑے کھائی میں انسانی ڈھانچے پڑے ہیں۔



سی پیک روٹ پر 9 ٹراما سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں،رحمت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے بلوچستان سے گزرنے والے سی پیک منصوبے کے روٹ پر 9ٹراما سینٹرقائم کئے جارہے ہیں ۔بلوچستان میں عطائی ڈاکٹر ایک بہت بڑا مافیا ہے جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔



گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں عمارت گرنے سے 14 محنت کش زخمی

| وقتِ اشاعت :  


گڈانی : گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر50کے اسٹور کی بلڈنگ کا ایک حصہ گرنے سے 14محنت کش زخمی ،بروقت ریسکیو آپریشن سے مزدوروں کو طبی امداد دیکر انکی جانیں بچائی گئیں ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا سانحے کے فوری بعد RHC گڈانی کے ڈاکٹر کو فون، زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری ۔



نیٹ ورک توڑدیا دہشتگرد اب بلوچستان میں حکومتی رٹ تسلیم کررہے ہیں ، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے امن کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خطرناک نیٹ ورک کو توڑا ہے اب دہشت گردوں کے لئے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں اس لئے دہشت گرد اب بلوچستان میں حکومت کی رٹ کو تسلیم کررہے ہیں ہم عملی اقدامات سے پڑھا لکھا پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر بنا کر رہیں گے ۔



بلوچستان،9اضلاع میں 35ہزار ملازمین کا ریکارڈ غائب،5ہزار ملازمین کی تقرری مشتبہ قرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ خزانہ بلوچستان کی مانیٹرنگ کمیٹیوں نے صوبے کے9اضلاع میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹس میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اوراور35ہزار سرکاری ملازمین کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔رپورٹس میں 5ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے اعلیٰ اختیارات کی حامل کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کرانے کی سفارش کی گئی ہے ۔