مستقبل قریب میں بلوچستان میں مزید خوشحالی آئے گی، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ مستقبل و قریب میں بلوچستان میں مذید خوشحالی آئیگی وفاقی اور صوبائی حکومتیں صوبے سے احساس محرومی اور غربت بے روزگاری اور پسماندگی کے خاتمہ کے لئے حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہیں جس سے ہر شعبہ ترقی پذیر ہوگاگوادر پورٹ اور کاشغر گوادر کوری ڈور کی فوری تکمیل و تعمیر کے لئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں اقدامات شروع کررکھی ہیں۔ گوادر پورٹ نہ صر ف وفاق کو محاصل مہیا کریگا بلکہ اس سے بلوچستان میں غربت و بے روزگاری اور احساس محرومی کی شرح میں واضح کمی لائی جاسکے گی۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گزشتہ روزبات چیت کرتے ہوئے کہی



خاران سکالر شپ کی رقم ایم پی اے نے اپنے گن مینوں میں تقسیم کی بلوچستان میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے نوجوانوں سے زیادتی ہورہی ہے ،مولانا غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


خاران: ڈپٹی چیئرمین سینٹ ومرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری ، صوبائی امیرورکن قومی اسمبلی مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور کرپشن سے بلوچستان نہیں چل سکتا، اگر صوبے میں یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام اور صوبے کا حال مزیدبرا ہوگا، این ٹی ایس ٹیسٹ کے نام پر بلوچستان سمیت خاران کے نوجوانوں کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ عروج پر ہے، خاران کے نمائندہ نے طلباء کے نام ایم پی اے اسکالر شپ اپنے گارڈز گن مینوں میں تقسیم کیا، موجودہ وزیر اعلیٰ ایک طرف اپنی پریشانیوں کا رونا رو رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب صوبائی وضلعی انتظامیہ انہیں بدنام کررہی ہے، جمعیت بلوچستان میں مضبوط قوت بن چکی ہے،



جمعیت کے اندر اختلافات، مولانا واسع کی پارٹی رکنیت معطل ناتجربہ کار لوگ پارٹی کو بدنام کررہے ہیں، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام(ف ) نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔جے یو آئی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جمعیت کے تین روز قبل ہونے والے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ مولانا عبدالواسع کو جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی کابینہ کو جوابدہ نہ ہونے اور پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے پر دو بار اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس پر مولانا عبدالواسع کی پارٹی کی بنیادی رکنیت پندرہ دنوں کیلئے معطل کی گئی ہے۔



جے یو آئی-ف بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی اتحادی نہیں ہوگی: مولانا فیض محم

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان سے تعلق رکھنے والے رہنما مولانا فیض محمد کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی بلوچستان میں مسلم لیگ کی سربراہی میں کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی ایکزیگو کمیٹی کے تین روز تک جاری رہے والے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔



اہم کمانڈرز سمیت23 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیموں کے 23 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ ہتھیا ر ڈالنے والے فراری کہتے ہیں کہ ماضی میں جو ہوا وہ غلط تھا ۔اب پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ یونائیٹڈ آرمی سے تعلق رکھنے والے تئیس فراریوں نے اپنے ہتھیار کوئٹہ میں مری قبیلے کے سربراہ صوبائی وزیر نواب جنگیز مری کے حوالے کئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فراریوں کے گروپ لیڈر میر جان مری نے بتایا کہ وہ دس سال تک نام نہاد آزادی کی جنگ سے وابستہ رہے۔ یہ جنگ دھوکے اور فریب کے سوا کچھ نہیں اس لئے علیحدگی اختیار کرکے باعزت پاکستانی ا ور پرامن بلوچ کی حیثیت سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔



ہرنائی اور لورالائی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور لورالائی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں تین بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق ہفتہ کو ہرنائی اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ہرنائی سے سولہ کلو میٹر دور وام تنگی کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ملک شاہ جہان ترین ولد محمد علی کا گھر تباہ ہوگیا اور گھر میں موجود شاہجہان ترین کی تین بیٹیاں کلثوم بی بی ، فہمیدہ بی بی اور ماجدہ بی بی جاں بحق جبکہ تین بچے ثومیہ ، عبدالرحمان اور عبدالرحیم زخمی ہوگئے۔



وزیر اعلیٰ کا عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ ، سیکورٹی کاجائزہ لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعہ کو کوئٹہ شہر میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور یوم عاشورہ کے جلوس کے روٹس کا مکمل معائنہ کیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے موقع پر عاشورہ، جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور باچا خان چوک، میکانگی روڈ سمیت مختلف مقامات پر موجود پولیس افسران سے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سوالات کئے اور وہاں موجود لوگوں سے بھی ان کی رائے لی، وزیر اعلیٰ نے معائنہ کے دوران شیعہ کانفرنس بلوچستان کے صدر داؤد آغا اور دیگر رہنماوں سے بھی ملے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی، آئی جی پولیس محمد عملش، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی و دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پولیس ،سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاران محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں،



یوم عاشورپر موبائل سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی پاک فوج کے3بٹالین الرٹ رہیں گی، سیکرٹری داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی نے کہاہے کہ یوم عاشورہ پرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی کوئٹہ میں 2دن کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی یوم عاشورہ کیلئے سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے 3بٹالین بائی اسٹینڈ رہے گی



سوراب کے قریب ٹریفک حادثے میں3 افراد جاں بحق ،3 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


سوراب: لاکھوریاں کے مقام پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی شاہراہ لاکھوریاں کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹو ڈی کار اور خضدار سے کوئٹہ جانے والی کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازم نذیر احمد ولد محمد عالم سکنہ خضدار محمد نواز ولد گل محمد لانگو رئیس ولد جمعہ خان لانگو ساکن منگچر موقع پر جاں بحق ہو گئے



کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ، 3پولیس اہلکار جاں بحق، مسجد روڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام قلات سے ایک شخص گرفتار ڈیرہ بگٹی سے دھماکہ خیز مواد برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ اور چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ مقابلہ میں ایک ملزم بھی زخمی ہوا۔ ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ مقبول احمد کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری آر آر جی گروپ (ری پیڈ رسپانس گروپ) کے حوالدار فیض اللہ ولد عبدالعلی کاکڑ کاکڑ بازار سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے آر آر جی لائن آرہا تھاکہ کسٹم کے قریب چار نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ سر پر گولی لگنے سے فیض اللہ کاکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے