کوئٹہ اور تربت میں فورسز کی کارروائی، درجنوں افراد گرفتار ،کوئٹہ میں دو شرپسند ہلاک کئے ، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں خودکش حملے کے بعد سیکورٹی فورسزنے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر تے ہوئے35 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں2 شرپسند بھی مارے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا



کوئٹہ ، دھماکہ قابل مذمت ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی تیز کیاجائے،رحیم زیارتوال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال اور منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب خودکش حملے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر دہشت گردی کو ختم کرنے کا تہہ کر رکھا ہے



نوشکی شدید قحط سالی کی زدمیں،مال مویشی کی تعداد چھ لاکھ سے گرکرڈیڑھ لاکھ ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نوشکی کا ضلع شدید قحط سالی کی زد میں ، مال مویشیوں کی تعداد چھ لاکھ سے کم ہو کر ڈیڑھ لاکھ رہ گئی ، ضلع میں لائیو سٹاک کا تین چوتھائی حصہ تباہ ہوگیا، مالدار حکومتی امداد کے منتظر ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا علاقہ نوشکی گزشتہ آٹھ سال سے شدید قحط سالی میں مبتلا ہونے کے باعث مال مویشی کے



نصیرآباد میں فورسز پر حملہ ایک اہلکارجاں بحق دو زخمی ،تربت میں دو بم ناکارہ بنادیئے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: نصیر آباد میں مسلح افراد کا سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک اہلکار جاں بحق ،دو زخمی ، تربت میں دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے، ڈیرہ بگٹی ، کیچ اور تمپ میں فورسز کی کارروائی متعدد افراد گرفتار



گدر کے قریب بارود سے بھری گاڑی کو روکنے پر خودکش حملہ،3افراد ہلاک،3ایف سی اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں بارو د سے بھری گاڑی کو روکنے پر خودکش حملہ آور نے خود کو گاڑی سمیت دھماکے سے اڑادیا۔ حملے میں خودکش حملہ آور سمیت تین افراد مارے گئے، تین ایف سی اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔



بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے ،اقتصادی راہداری کی تکمیل سے صوبے میں ترقی کے سفر کا آغازہوگا،وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میرے دل کے قریب امن و خوشحالی اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست رہے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید



ژوب ،ایف سی کی اغواء کاروں کیخلاف کارروائی، 2 ہلاک ،ایک اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کاژوب کے علاقے کانوکئی میں اغواء کاروں کے خلاف آپریشن مکمل۔کارروائی کے دوران 28 جنوری کو سنجاوی سے06افراد کے اغواء کے واقعہ میں ملوث کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 02اغواء کاروں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کرکے اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے01ایف سی اہلکار شہید ہوا۔تفصیلات کے مطابق—



بی این ایم کی اپیل پر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ،فورسز نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی ترجمان

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان+کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بی این ایم کے سیکر ٹری جنرل اور قوم پرست رہنما ڈاکٹر منان بلوچ اور ساتھیوں کی شہادت کے خلاف تین روزہ ہڑتال کے پہلے دن پورے بلوچستان میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔



مستونگ میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، بی این ایم کے جنرل سیکرٹری 5ساتھیوں سمیت جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی اور حساس ادارے نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالمنان بلوچ اور بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر محمد اشرف ساسولی سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ ارکان جاں بحق ہوگئے۔