پنجگور، ایرانی تیل بردار گاڑیوں میں تصادم،آگ لگنے سے 3افراد جھلس کر جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور کے علاقے میں ایرانی تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے ناگ میں ایرانی تیل سے لوڈ دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر3افرادجاں بحق ہوگئے ۔



حکومت بلوچستان نے بلوچ نوجوانوںکے لیےآکسفورڈ اور ہارورڈ سمیت دنیا کی 200 عالمی جامعات کے دروازے کھول دیے ہیں، سرفراز بگٹی کابلوچ کلچر ڈے پر پیغام

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچ ثقافت ہماری شناخت، روایات اور عظیم تاریخی ورثے کی امین ہے پاکستان کے ہر صوبے کی ثقافت قابلِ احترام ہے اور بلوچ ثقافت اس قومی گلدستے کا درخشاں رنگ ہے



تاریخ خامنہ ای کو عظیم رہنما ء کے طور پر یاد رکھے گی،نوابزادہ جمال رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پیپلز پارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے ایران پر حملے اور اس کے سپریم لیڈر کی شہادت کو نہایت افسوسناک اور دور رس نتائج رکھنے والا سانحہ قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔



اسرائیلی بھارتی امریکی سازش ایران کے بعدپاکستان ودیگرممالک کوبھی لے ڈوبے گی،مولانا ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ اسرائیلی بھارتی امریکی سازش ایران کے بعدپاکستان ودیگرممالک کوبھی لے ڈوبے گا۔



مشرقِ وسطیٰ کو جنگ میں دھکیلنا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو گا، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں امریکہ اور اسراءیل کی جانب سے ایران پر حملوں سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوءے امریکی و اسراءیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔



مستونگ کو کوئٹہ اور کچھی کو سبی ڈویژن میں شامل کرنے کا قبول نہیں،عدالت بھی جائینگے،نواب رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوءٹہ: سرسرداران ساراوان نواب محمداسلم خان رءیسانی کی زیرصدارت سراوان ہاءوس کوءٹہ میں مستونگ کو کوءٹہ ڈویژن اور کچھی کو سبی ڈویژن میں شامل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی ، صوباءی صدر اسلم بلوچ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک فیصل دہوار ، سردار اورنگزیب سمالانی ، سردار احمد نواز علی زءی ، وڈیرہ بشیر خان چھلگری ، میر سکندر خان ملازءی ، مولوی شبیر احمد ، نثار مشوانی ، ظفر لہڑی ، حاجی فضل الرحمن رءیسانی، ٹکری محبوب کرد ،حاجی صاحب جان کٹبار، عبدا لمسقیم کٹبار ،وڈیرہ محمد اسلم لہڑی ،مولانا شکیل احمد ساجد، جمعیت کے قاری عبدالرزاق، مولا داد محمد شہی ،



وزیراعلیٰ کا بلوچستان کے پڑوسی علاقوں میں پیش آنے والے اقعات پر تشویش کا اظہار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے پڑوسی علاقوں میں پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات پوری امت مسلمہ کے لیے باعث رنج و افسوس ہیں۔