امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں واپس جائے گا۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے کا کہنا ہے کہ امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا۔
اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کی جیل سے کڑے پہرے میں علی الصبح 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرار ہوئے قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
واشنگٹن: عراق اور افغانستان کی جنگوں میں شریک ہونے والے امریکی فوج کے سابق اسنائپر نے فائرنگ کر کے ایک شیر خوار سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کی پولک کاؤنٹی کے پولیس حکام کے مطابق سابق امریکی فوجی برین ریلے نے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص، 33 سالہ خاتون اور اس کی گود میں موجود 3 ماہ کے شیر خوار اور بچے کی دادی کو ہلاک کر دیا۔
برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے طالبان سے مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اب اقتدار میں ہیں۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل طالبان رہنماؤں سے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان نے پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے لہذا اب طالبان قیادت سے مذاکرات کرنے چاہئیں، یہ ایک حقیقت ہے کہ اب طالبان اقتدار میں ہیں اور یہ بات چیت اس وجہ سے ضروری ہے کہ ہمیں نہ صرف افغانستان میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنا ہے بلکہ وہاں امدادی کاموں کو بھی جاری رکھنا ہے۔
امریکا کی 8 ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان کا زور ٹوٹ گیا لیکن اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑ گیا۔
طالبان نے ایک بار پھر افغانستان کے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبے پنجشیر کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ قومی مزاحمتی محاذ افغانستان (این آر اے ایف) نے بھی ایک بار پھر اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ این آر اے ایف کے متعدد کمانڈرز اور جنگجو جھڑپوں میں مارے گئے اور کئی فرار ہو گئے۔
دبئی: متحدہ عرب امارات نے نئے ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو بنا کسی آجر کے اسپانسر کیے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ ملک میں کم عمر افراد کو بھی پہلی مرتبہ پارٹم ٹائم (جزوقتی) کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
عراق کے شمالی حصے میں وفاقی پولیس چوکی پر داعش کے مشتبہ حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ شمالی عراق کے دیہی علاقے میں واقع ایک وفاقی پولیس چوکی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
واشنگٹن: امریکی جنرل مارک ملی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر افغانستان میں ایسی حکومت قائم نہ ہوسکی جس میں تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی ہو تو اس سے ملک میں خانہ جنگی پیدا ہوجائے گی اور شدت پسند جماعتیں منظم ہوجائیں گی۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے خبردار کیا ہے کہ طالبان افغانستان میں مختلف الخیال مقتدر حلقوں اور تمام اقوام کے نمائندوں کو یکجا کر کے حکومت بنانے میں ناکام رہے تو ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خدشہ ہے جو کسی کے بھی قابو میں نہیں آئے گی۔
ریاض: سعودی عرب کے صوبے نجران اور جازان میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل اور بارودی ڈرونز سے سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا تاہم میزائل فضا میں تباہ ہونے کے باعث اس کے ٹکرے گھروں پر لگے جس نتیجے میں 14 گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ ایک گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔