امریکا کا روس کے سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


 لندن: امریکا نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے انھیں 3 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔  روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے بتایا کہ 24 سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد 3 ستمبر تک امریکا چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔



بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا 254 اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا۔



امریکی افواج کا اچانک انخلا خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ ہے، افغان صدر

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان صدر اشرف غنی نے مخدوش سیکیورٹی صورتحال کا ذمہ دار امریکی افواج کے اچانک انخلا کو ٹھرادیا ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران افغانستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری غیر ملکی افواج کے اچانک انخلا پر عائد ہوتی ہے، اس حوالے سے امریکا کو پہلے ہی آگاہ کرچکا تھا کہ افواج واپس بلائی گئیں تو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔



امریکا اور برطانیہ نے بحری جہاز پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا اور برطانیہ نے بحری جہاز پر حملے کا الزام ایران پر عائد کردیا۔برطانوی میڈیا کےمطابق گزشتہ جمعرات کو عمان میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک برطانوی اور دوسرا رومانیہ کا شہری تھا۔



افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے، امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے نصف سے زیادہ اضلاع طالبان کے قبضے میں چلے گئے، بڑی تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے، امریکی اخبار کے مطابق ہر ہفتے کم سے کم تیس ہزار افغان گھر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔



جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی

| وقتِ اشاعت :  


امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔نیا مہاجرین پروگرام افغانستان میں امریکا کیساتھ کام کرنے والےافغانوں کیلئے ہوگا، امریکی فنڈڈ پروجیکٹس غیرملکی این جی اوز، غیر ملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغانیوں کیلئے ہوگا۔