عالمی ادارہ صحت نے چین پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کورونا کی ابتدا سے متعلق تحقیقات میں دوبارہ تعاون کرے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد وبا سے متاثر ہوئے، وبا کی حقیقت جاننا ان کا حق ہے تاہم وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
بیونس آئرس: اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے نجی طیارے کو بم کی اطلاع پر روک لیا گیا۔ لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ طے پانے کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکہ جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کے نجی طیارے میں بم رکھنے کا دعویٰ کر دیا۔
کابل: افغان طالبان نے قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 مہینے کے لیے سیزفائر کی پیشکش کردی ہے۔ طالبان نے افغان حکومت کو جیلوں میں موجود طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3مہینے کے لیے سیز فائر کی پیش کش کی ہے۔ افغان حکومت کی جانب سے طالبان سے امن مذاکرات میں شامل نمائندہ نادر نادری نے رپورٹرز کو بتایا کہ طالبان نے تقریباً 7 ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے اہم رہنماؤں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے بھی نکالے جائیں تاہم یہ ایک بہت بڑا مطالبہ ہے۔
پاک افغان سرحد پر افغان سکیورٹی فورسز سے چھینی گئی چیک پوسٹوں سے طالبان کو 3 ارب پاکستانی روپے مل گئے۔افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز سے خالی کروائے گئے قندھار کے علاقے اسپن بولدک میں افغان فورسز کی چیک پوسٹوں سے تقریباً 3 ارب روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔
عرب ریاستوں اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں تیزی سے پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیل کی سرزمین پر متحدہ عرب امارات سفارتخانہ کھولنے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی، زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیں گے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
قندھار / چمن: طالبان کی جانب سے باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے افغان سرحد سیل کردی۔ افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کے بیشترعلاقوں کے بعد چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں سابق صدر کو جیل بھیجنے پر ہنگامے پھوٹ پڑے جس میں 45 افراد ہلاک ہو گئےجنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد مظاہرین نے بیشتر شاپنگ مالز، بینک اور دفاتر لوٹ لیے۔ اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔