
کولمبو: سری لنکا میں دو دن سے جاری موسلا دھار بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ سری لنکا کے 5 اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔