چین سے مقابلے کیلئے جو بائیڈن کی بھارت، جاپان، آسٹریلیا کے سربراہان کے ساتھ کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کے عسکری اور معاشی اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کے لیے بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے سربراہان سے ملاقات میں کہا کہ آزاد خطہ ان کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ‘کواڈ’ کے نام سے مشہور ممالک کا ورچوئل اجلاس ہوا جہاں جو بائیڈن کی پہلی ملاقات ہوئی جو ان کی خطے پر توجہ کا اظہار ہے۔



وقت آنے پر امریکہ کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنی جائیگی، پاسداران انقلاب

| وقتِ اشاعت :  


ایران: کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وقت پر امریکہ کی ہڈیاں ٹوٹنے کی آواز سنی جائے گی۔سرداراسماعیل قاآنی نے ایران کے خلاف عراق کی صدام حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران خیبر اور بدر فوجی کاروائیوں کے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ نے حاج قاسم سلیمانی کو شہید کر کے پوری دنیا پر خود کے مجرم ہونے کو ثابت کر دیا۔



مسیحی برادری لفظ ’اللہ‘ استعمال کر سکتی ہے: ملائیشین عدالت کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


ملائیشیا کی عدالت نے عیسائیوں کو  لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی ہائیکورٹ نے ایک طویل قانونی جنگ کے بعد عیسائیوں کے لیے لفظ ’اللہ‘ کے استعمال پر عائد پابندی کی پالیسی کو تبدیل کردیا ہے اور عیسائیوں کو ’گاڈ‘ کی جگہ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔