روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کے لیے پُرعزم ہوں، ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کے لیے پرعزم ہیں، اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی امیدیں تاحال غیر یقینی ہیں۔



میکرون کا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کی کوششوں پر گفتگو

| وقتِ اشاعت :  


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر میکرون کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال اور غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔



چینی اور روسی صدور کے درمیان 150 سال تک زندہ رہنے کی باتیں اتفاقاً ریکارڈ ہوگئیں

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چین میں جنگ عظیم دوم میں فتح کے 80 سال پورے ہونے پر منعقدہ پریڈ کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی غیر معمولی گفتگو  مائیک پر ریکارڈ ہوگئی۔



امریکہ نے ایس سی او اجلاس کو نمائشی قرار دیدیا، بھارت، چین اور روس پر تنقید

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن:امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت، چین اور روس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس  سی او)کے اجلاس کو نمائشی قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کی طرف سے محصولات صفر کرنے کی پیشکش کے دعوے کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان جاری کشیدگیوں کے حل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے بھارت کے مسلسل روسی خام تیل کی خریداری کو تنقید کا نشانہ بنایا، جسے انہوں نے یوکرین میں ماسکو کی جنگ کو مزید ہوا دینے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔



غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو رواں ماہ فلسطین کو تسلیم کرنےکاباضابطہ اعلان کردیں گے، برطانیہ

| وقتِ اشاعت :  


برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی  نے کہا کہ  اگر  غزہ میں جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو برطانیہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور  پر تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔



ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ جاری، جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں اور پہلگام واقعے کی سخت مذمت

| وقتِ اشاعت :  


چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور  پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیتےہوئے کہا گیا کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں۔ 



افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ: 800 جاں بحق، ہزاروں زخمی، کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے

| وقتِ اشاعت :  


افغان میڈیا  کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد مزید پانچ آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔