کوئٹہ : گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے مردم شماری لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں قابل قبول نہیں پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے بلوچ مفادات کے بقاء کی جہد کر رہے ہیں بلوچ قوم کے فرزند پارٹی کو مضبوط بنانے میں مزید اپنا سیاسی کردار ادا کریں پارٹی واحد سیاسی قوت ہے جس نے گوادر کے بلوچوں کیلئے آواز بلند کی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، کوئٹہ کے مرکزی قائمقام صدر یونس بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن و جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، کوہلو کے صدر گامن خان مری ، عامر شاہوانی ، ملک مقصود شاہوانی ، نوریز بلوچ ، سونا خان بلوچ ، عزیز جان بلوچ ، عبدالغفور بلوچ نے کلی شادینزئی مغربی بائی پاس میں یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں جاری آپریشن اور عام آبادیوں پر پاکستانی فوج کی بمباریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی کارروائیاں روز بروز شدت اختیار کرتی جارہی ہیں مگر عالمی ادارے اور میڈیا خاموشی پر اکتفا کرکے اپنے فرض سے چشم پوشی کر رہے ہیں،گزشتہ گومازی میں ایک دفعہ پھر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے ایک کم عمر بچہ ساجد ولد بہادر سکنہ ملانٹ شہید ہوئے ہیں اور کئی بلوچ فرزندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مشکے، جھاؤ اور گریشہ کے پہاڑی سلسلے میں مختلف گاؤں چار دن سے فوجی گھیراؤ میں ہیں اور ان علاقوں میں مکین انتہائی خوف کے ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ دوسرے علاقوں کی طرح یہاں بھی بمباری کرکے عام آبادی کو نشانہ بنایا جائے گا، مشکے کے علاقے منجو میں تین دن سے جاری بمباری ،آپریشن اور محاصرے میں داد محمد، لعل جان اور محمد خان کے تمام گھروں کو جلا کر خاکستر کیا گیاہے اور خواتین و بچوں پر تشدد کرکے سردی میں کھلے آسمان بغیر خوراک کے زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
تربت : پی بی 50کیچ کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کا فیصلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سپرد۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی اور مسلم لیگ کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ زرائع کے مطابق حلقہ پی بی 50کیچ iiiکے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی کامیابی کا بعض وجوہات کے سبب ابھی تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا اور الیکشن کمیشن کیچ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیئے فیصلہ اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ کے امیدوار حاجی اکبر آسکانی اور نیشنل پارٹی کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں علاوہ ازین پی بی ۔50 کیچ تھری کے امیدوار لالہ رشید نے پی بی۔50 کیچ تھری میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کی جانب مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی
تربت : بی این پی عوامی کے مرکزی جونےئرنائب صدر ‘ صوبائی اسمبلی حلقہPB-50کیچ IIIکے ضمنی الیکشن کے امیدوار میرمحمد علی رند نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی عام انتخابات کی طرح بی این پی عوامی کومنظم سازش اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہرایا گیا ‘ 69میں سے46پولنگ اسٹیشنوں میں کوئی پولنگ نہیں ہوئی ہے جبکہ چند ایک پولنگ اسٹیشن کے سوا دیگر پولنگ اسٹیشنوں پر ٹھپہ ماری کی گئی ہے ‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل تمام امیدواروں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ الیکشن کیلئے ایک پرامن اور سازگار ماحول کے قیام کویقینی بنایاجائے گا ‘ ووٹروں کو ان کی حق رائے دہی کا پورا موقع دیاجائے گا ‘ پولنگ اسٹاف اور سیکورٹی نفری کو ہرپولنگ اسٹیشن تک پہنچایاجائے گا مگر سرکار اپنے ان تمام دعوؤں میں مکمل طورپر ناکام رہی۔
تربت: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور حلقہ پی بی50کے امیدوار کہدہ اکرم دشتی نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی رائے سے منتخب نمائندے ہیں الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ آج ہی ان کی کامیابی کے حتمی نتیجے کا اعلان کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ 2013کے جنرل الیکشن میں بھی وہ کامیاب ہوئے تھے مگر ان کی کامیابی پر شب خون مارا گیا اب وہ نہ کسی عدالت سے رجوع کرینگے اور نہ غیر جمہوری راستہ اپنائینگے ۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں نتائج کا انتظار کرنے کے لیئے وہ اپنے پارٹی رہنماؤں اور دیگر امیدواروں کے ساتھ را ئے 12 بجے تک الیکشن کمیشن کے آفس میں بیٹھے رہے نتائج آئے ان کے مطابق عوام کی رائے واضح برتری کے ساتھ میرے
ڈیرہ مراد جمالی: ڈ پٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں شر عی اسلا می نظا م نافذ کر نے سے تما م مشکلات سے نجات مل سکتی ہے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی چےئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عالمی سامراجی قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گردی میں ملوث ہیں جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں امن کے قیام جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور شرعی اسلامی نظام کے نفاظ کیلئے جدوجہد کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما میر نظام الدین لہڑی ڈاکٹر عبدالوہاب رند کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن حالات سے گذر رہا ہے وہ حالات اچھے نہیں حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے پاکستان ایسا خطہ ہے جس پر بڑی بڑی قوتوں کی نظر یں مرکوز ہیں پاکستان میں قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے ہمارے ہاں زراعت تیل معادنیات قدرتی گیس کے علاوہ کوئلہ سونا چاندی لوہے کے ذخائر موجود ہیں امریکا کی نظریں اس لئے جمی ہوئی ہیں امریکہ بلوچستان میں بد امنی اور انتشار افرات پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے
ہرنائی : وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھاؤلان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ضلع ہرنائی کے ملک عبدالعلی ترین کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن اسمبلی عاصم کرد ، مسلم لیگ ن کے سنٹرل کمیٹی کے رکن سیدال خان ناصر و دیگر موجود تھے ملک عبدالعلی ترین نے نواب ثناء اللہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان بلا مقابلہ منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ضلع ہرنائی کی دعوت بھی اور ضلع ہرنائی کے مسائل سے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کردیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جلد ضلع ہرنائی کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی نواب ثناء اللہ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میری اولین ترجیح عوام کی خدمت اور بلا تاخیر انہیں زندگی کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت صوبے کی عوام کو مایوس نہیں کرے گی
گوادر: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دورہ گوادر کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی کے لیے فرنٹئیر ورک آرگنائزیشن کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیگی اور پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک چین اقتصادی راہداری کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے شاہراہ میں پلوں ااور کلوٹس کی تعمیر کے رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی کے لیے ہونے والے تعمیراتی منصوبوں میں چینی قیادت اور ماہرین سے مشاورت کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی کی فراہمی سب سے اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ہونے والے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی
کوئٹہ: گوادر میں پانی کی قلت کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں پانی کی قلت فوری طورپر دور کی جائے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر حاجی ملک عبدالولی کاکڑ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغاحسن بلوچ ایڈووکیٹ،خواتین کی مرکزی سیکرٹری زینت شاہوانی ایڈووکیٹ،بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیرجالب بلوچ ،مرکزی رہنماء غلام نبی مری اوردیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پراہمیت کے حامل گوادر پورٹ تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہے ہمیں ایسی ترقی نہیں چاہئے جس میں ہمیں بنیادی سہولیات تک میسر نہ ہو گوادر کے عوام آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ،عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں وہاں کے مکینوں کوجوپانی ملتاہے اس کے استعمال کرنے کی وجہ سے 80 فیصدلوگ مختلف بیماریوں کاشکارہوجاتے ہیں
لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی والی لڑکی نے پولیس اور پراسیکیوشن کی جانب سے دباؤ کے باعث خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اُس کی زندگی بروقت بچالی گئی۔ متاثرہ لڑکی کے بہنوئی زین نے بتایا کہ اُس کی سالی نے دباؤ کے باعث چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم گھر والوں کی اس کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اُسے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا جہاں بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے اُس کی زندگی بچ گئی