پاکستان اور ایران کا 2023 تک تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے 2023 تک سالانہ تجارتی تبادلے کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت تجارت کے ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’نئے تجارتی ہدف کے بارے میں تفہیم تہران میں منعقدہ ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کے دوران طے پایا‘۔



ویکسین لگوانے سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ کی پابندی معطل

| وقتِ اشاعت :  


امریکی عدالت نے  بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔عدالت نے اسٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملےمیں آئینی مسائل ہیں۔ مزیدکارروائی تک اس پرعمل معطل رہےگا۔ عدالت نے جوبائیڈن انتظامیہ سے اس معاملے پر جواب بھی طلب کر لیا ہے۔



اصل خوبصورتی اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے: پوپ فرانسس

| وقتِ اشاعت :  


کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ ہمیں خوبصورتی کی اہمیت سے واقف رہنا چاہیے۔روم کے شہر ویٹی کن میں نئی آرٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اصل خوبصورتی کسی کے حلیے  یا سجاوٹ سے نہیں بلکہ اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے۔



عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ

| وقتِ اشاعت :  


عراقی وزیراعظم کے گھر کے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کے ذریعے بغداد میں وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وزیراعظم اس میں محفوظ رہے۔



بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل کرلی

| وقتِ اشاعت :  


امریکا نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کی منظوری کی تصدیق کی ہے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کسی خلیجی ملک سے اب تک ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔



اماراتی ایٹمی بجلی گھر میں تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر مکمل، 2023 سے بجلی فراہم کرے گا

| وقتِ اشاعت :  


متحدہ عرب امارات کے ایٹمی بجلی گھر میں تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق براکہ ایٹمی بجلی گھر کا تیسرا ری ایکٹر سال 2023 سے بجلی فراہم کرے گا۔ براکہ ایٹمی بجلی گھر عرب دنیا کا پہلا ملٹی یونٹ ایٹمی بجلی گھر ہے۔ 



اپنی صفوں سےحکومت مخالف افرادکو جلد نکالیں، ہیبت اللہ اخونزادہ کی طالبان کو ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ نے طالبان کو ہدایت کی ہےکہ تمام سینیئرز  اپنی صفوں سےحکومت مخالف افراد کو جلد نکالیں، کچھ غلط ہوا تو اس کے نتائج کے ذمہ دار سینیئرز ہوں گے۔