برطانیہ میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


برطانیہ میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ برطانیہ کے جنوبی شہر سالسبری کے لندن روڈ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ٹرین ٹنل سے ٹکرائی جس کے بعد دوسری ٹرین سگنل کے مسائل کی وجہ سے متاثرہ ٹرین سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے بعد ایک ٹرین کے ڈرائیور جبکہ دیگر مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منقل کر دیا گیا ہے۔



بھارت کی طالبان کو ائیر اسٹرائیک کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی ریاست اتر پردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے طالبان کو افغانستان پر ائیر اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادتیا ناتھ نے لکھنو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں انہوں نے افغان طالبان کو بھی دھمکی دی۔



ایف-16طیاروں پر ترک اور امریکی صدر آمنے سامنے

| وقتِ اشاعت :  


روم: اٹلی کے دارالحکومت میں ہونے والے جی-20 کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ صدر طیب اردوان نے امریکی صدر سے معاہدے کے مطابق ایف 16 جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب امریکی صدر نے بھی اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے روس سے ایس-400 دفاعی نظام کی خریداری روکنے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔



طالبان لیڈرملاہیبت اللہ پہلی بار منظر عام پر

| وقتِ اشاعت :  


 طالبان کے سپریم رہنما ملا ہیبت اللہ نے  پہلی بارعوامی اجتماع میں شرکت کی ہے۔افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نےقندھار شہر میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا وہ سال 2016 میں تنظیم کی باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ عوام میں نظر آئے ہیں۔



حوثی باغیوں کے حق میں بیان، یو اے ای نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلالیا

| وقتِ اشاعت :  


لبنانی وزیر اطلاعات کے حوثی باغیوں کی حمایت میں بیان پر متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔متحدہ عرب امارات لبنان سے اپنا سفیر واپس بلانے والا چوتھا ملک ہے، اس سے قبل سعودی عرب، کویت اور بحرین بھی لبنان سے احتجاجاً اپنے سفیر واپس بلا چکے ہیں۔



دنیا کا وہ ملک جہاں اب کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا

| وقتِ اشاعت :  


نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ملک ‘ٹونگا ‘میں  پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ٹونگا میں جمعے کے روز پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد شہری کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔



جی20رہنما تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق

| وقتِ اشاعت :  


جی  ٹوئنٹی رہنما تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہوگئے۔دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے عالمی معاہدے کی منظوری دے  دی  ہے جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔