|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2023

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان میں امداد کے حق میں صرف 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے۔ریپبلکنز نے میکسیکو سرحد پرتارکین وطن کی آمدورفت کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی سینیٹ میں یوکرین اور اسرائیل کی امداد کیلئے 110 اعشاریہ 5 ارب ڈالرکا بل پیش کیا گیا تھا۔جس میں 14 ارب ڈالر غزہ پرجنگ جاری رکھنے کیلئے اسرائیل کیلئے فنڈ مختص کیا گیا تھا۔

بائیڈن نے یوکرین کو امداد دینے کیلئے ریپبلکنز سے التجا کرتے ہوئے کہا پیوٹن کو جیتنے نہ دیں۔