بلوچستان شدید مالی بحران کا شکار ، این ایف سی ایوارڈ کا حصہ نہ ملا تو ملا زمین کو تنخوا ہیں نہیں دے سکیں گے ، قدوس بزنجو ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حاصل ہونے والے محاصل کا 10فیصد حصہ بھی نہیں ملا، اگر این ایف سی کا طے شدہ سہ ماہی حصہ نہ ملا تو ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکیں گے،گیس رائلٹی کی مد… Read more »



بلوچستان کو درپیش مالی مشکلات وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مالی بحران پر وزیرعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ وزیراعظم کی توجہ وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت میں سست روی کی جانب بھی مبذول کرائیں گے وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی سیاسی قیادت بھی ہوگی۔



بلوچستان کے حالات آئیڈیل نہیں ،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات آئیڈیل نہیں،20سال سے جاری دہشت گردی کے اثرات موجود ہیں ،حکومت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرداخلہ نے کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پرمیڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وزیر اعظم سے صوبے کیلئے خصو صی گیس ٹیر ف متعارف کرا نیکی درخواست۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کئے گئے ایک مراسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کو ختم کرنے اور اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قدرتی گیس ابتدائی طور پر بلوچستان میں دریافت ہوئی اور ملک 1955 سے سوئی گیس فیلڈ سے پیدا ہونے والی کم قیمت کی گیس سے مستفید ہورہا ہے ۔



بلوچ طلباء کی شکایت پر قائم کمیشن کا اجلاس،بلوچستان کی سیاسی قیاد ت کو مدعو کرکے تجاویز لینے کا فیصلہ۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  بلوچ طلباء کی شکایات کی تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں بنائے گئے کمیشن کا نواں اجلاس جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر صحافیوں حامد میر، مطیع اللہ جان، اسد طور، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر اور چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس محترمہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور لاپتہ افراد کے معاملے پر غور و خوض کیا۔اراکین نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں لاپتہ افراد، جبری گمشدگیوں اور بلوچ طلباء کی نسلی پروفائلنگ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔



جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔



وزیر اعلیٰ سے امریکی سفیر کی ملاقات ، بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ ہے صوبے میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے ، قدوس بزنجو ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا ایک مضبوط حصہ اور مستقبل ہے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے اور سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے سنجیدہ خطرات درپیش نہیں ہیں صوبے میں قومی شاہراہیں اور ترقیاتی منصوبے محفوظ ہیں اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے ۔



ورلڈ بینک کے وفدکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ، عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بلوچستان حکو مت کو سو ملین ڈالر قرض کی پیشکش کر دی ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عالمی بنک کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے فوری اور موثر ردعمل اور ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہو ئے بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ عالمی بنک نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں شعبہ آب زراعت زرائع معاش اور ہاؤسنگ کے شعبہ میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے انتہائی آسان شرائط پر سو ملین ڈالر کے قرض کی فراہمی کی پیشکش بھی کی ہے عالمی بنک کے وفد نے بنک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجی بین حیسن کی قیادت میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ایک انتہائی اہم اور مفید ملاقات کی جس میں بنک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر گیلیس جے ڈراگیلس چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی اور وفاقی سیکریٹری اکنامک افئیرز کاظم نیاز بھی موجود تھے ملاقات میں عالمی بنک اور حکومت بلوچستان کے مابین مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ عالمی بنک کی معاونت میں اضافے اور سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نو میں بنک کے مالی اور تیکنیکی تعاون کا جائیزہ لیا گیا



وفاقی حکومت چارٹرڈ یونیورسٹی کی کوئٹہ میں کیمپس کے قیام میں معاونت کرے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کیے گئے ایک مراسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت بلوچستان کو تعلیم کے شعبے میں فراہم کیے جانے والے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے۔



ہم نے کسی کیساتھ کسی قسم کا کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیا قومی مفادات کو اولیت دیتے ہیں، اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان رکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیابلکہ بلوچ قوم اور بلو چستان کے اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کو اولیت دیکر یہاں کے گھمبیر انسانی حقوق کی پا ما لیوں اور نظر انداز کئے گئے قومی مسائل کو حل کر نے کی خاطر دو ٹوک اصولی موقف اختیار کیا ہے کیونکہ ہما رے لئے ذاتی گروہی اور خاندانی مفادات کی حصول اہمیت کے حامل نہیں ہیں بلکہ بلوچ قوم کی بقاء شناخت ووجود اور بلو چستان کے سر زمین کی ایک ایک انچ کا دفاع اور ساحل وسائل کا تحفظ کر نے کی جدو جہد ہما رے لئے مقدم اور مقدس ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سر یاب پیلس ہال لنک بادینی روڈ کوئٹہ میں بلو چستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقد ہ ضلعی ورکر کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ ور کر کنونشن کی صداررت پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیوکمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے کی جس میں پارٹی کے مر کزی کا بینہ ، اراکین سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ، ضلعی کابینہ کوئٹہ کے مختلف علا قوں کے مرد اور خواتین یونٹوں سے تعلق رکھنے والے یونٹ سیکر ٹریز ،ڈپٹی سیکر ٹریز ، ضلعی کونسلران اور پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔