بلوچستان بارشیں ، مزید 6افراد جاں بحق ، سبی ، بولان ، لسبیلہ ودیگر علاقوں میں سیلابی ریلے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید چھ اموات کی تصدیق ،جان بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی،صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 22ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ہلاک مویشوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ مزید اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں یکم جون سے سولہ اگست تک جان بحق افراد کی تعداد 202 ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں اموات بولان، کوئٹہ، ڑوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ پشین اور سبی میں ہوئی ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے جن میں 49 مرد 12 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں صوبے بھر میں مجموعی طور پر22 ہزار 692 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے ۔



بلوچستان کابینہ اجلاس ، لاپتہ افراد بارے پارلیمانی کمیشن کے قیام کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ہاشم غلزئی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے متعلقہ امور پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی صوبائی کابینہ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسنگ پرسن کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری دی۔



چینی سفیر سے ملاقات کی خبر کو غلط انداز سے پیش کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر گزشتہ دنوں بلوچستان کے سیاسی رہنماوں کی چین کے سفیر سے ملاقات کو غلط انداز میں رپورٹ اور پیش کیا جارہا ہے یہ ایک رسمی ملاقات تھی جو چینی سفیر کی جانب سے نیشنل پارٹی کے قائد سمیت دیگر پارٹیوں کے اعلی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔



ؓؒبلوچستان بارشیں ،مزید 11قمیتی جانیں چلی گئیں ،سبی نصیر آباد اور کچھی میں سیلاب سے درجنوں دیہات زیر آب ،کوئٹہ کراچی شاہراہ تاحال بند ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان:  بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ،مزید گیارہ قمیتی جانیں چلی گئیں ،سبی نصیر آباد کچھی لہڑی اور گردو نواح میں سیلاب سے درجنوں دیہات زیرآب اگئے ۔ہزاروں لوگ بے گھر جبکہ مال مویشی اور فصلیں تباہ ہوگئیں ۔لسبیلہ میں متبادل راستے بہہ جانے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ تاحال بحال نہ ہوسکا ،جبکہ سیلابی ریلوں میں سڑکیں بہہ جانے سے اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ صوبے کے دیگر علاقوں سے منقطع ہوچکا ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 11افراد جاں بحق اموات کی تعداد 199جبکہ زخمیوں کی تعداد81ہوگئی صوبے میں 19ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو موسیٰ خیل سے 10جبکہ قلعہ عبداللہ سے ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 199ہوگئی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی میں تین افراد کے زخمی ہونے کے بعد مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 81ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 30مکانات مکمل جبکہ 15جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں 10مکانات مکمل اور 15جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 19ہزار 762ہوگئی ہے۔



آئیں کشکول توڑنے کیلئے ہم سب ایک ہوجائیں،وزیراعظم شہبازشریف

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) نے یوم پاکستان ( 14th August ) کے موقع پر ٹھوس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط معاشی قوت بننے کیلئے ہم نے مشترکا جدوجہد کرنی ہے، ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط قوت بنانا ہے۔ انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیں کشکول توڑنے کیلئے ہم سب ایک ہوجائیں۔



کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 75واں جشن آزادی آج منایا جائیگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 75واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے اور سادگی کے ساتھ منایا جائیگا، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جشن آزادی منانے کے لئے سڑکوں پر نوجوانوں اور فیملیز کا رش امڈ آیا ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی آج پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور اس سے ہونے والے نقصانات کے باعث امسال جشن آزادی بھر پور مگر سادہ و پر وقار انداز میں منایا جارہا ہے بلوچستان میں یوم آزادی کا آغاز کوئٹہ میں 21توپوں کی سلامی سے ہوگا