وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ آج رات 12 بجے (15 جولائی) سے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پیٹرول 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے۔ کہتے ہیں کہ پچھلی حکومت نے ہماری حکومت کو مشکلات میں ڈالنے کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں، آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور اس کی دھجیاں اڑائیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز با رش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جب کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے، شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات، خضدار، آوران، تربت، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ،کوژک ٹاپ، چمن اور کوہلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جب کہ لورالائی کے نواح میں قائم ڈیم ٹوٹ گیا۔
مکہ مکرمہ: خطبہ حج میں محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو خیر کی راہ پر گامزن ہو، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔
اسلام آباد/کوئٹہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال اوربلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی. وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی ملک سے غربت و افلاس کے خاتمے اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے بے حد ضروری ہے،گوادرسمیت پورے بلوچستان کو ترقی کے سفر میں دیگر علاقوں کے ہم پلہ کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہاربلوچستان اور گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان میںچوبیس گھنٹوں کے دوران سیلابی ریلوں سے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے ، پانی میں بہنے اور ڈوب جانے کے واقعات میںسولہ افراد جاں بحق ، بیس سے زائد زخمی ہوگئے ،کوئٹہ آفت زدہ علاقہ قرار ایمرجنسی نافذ ، بولان ، لسبیلہ ،قلعہ عبداللہ کی ندی نالوں میں طغیانی، کئی شاہراہوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا ،توبہ اچکزئی میں چرواہا 200مال مویشی کیساتھ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر بھوسہ منڈی میں گہرے گڑھے میں جمع پانی میں ڈوبنے والی بچی کو چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی تلاش نہیں کیا جاسکا۔محکمہ موسمیات نے سات جولائی تک کوئٹہ، قلات،خضدار، آوران، لسبیلہ، خاران، نصیرآباد، سبی، زیارت،ڑوب، بارکھان،لورالائی، کوہلو، پنجگور،تربت اورگوادرمیں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ شرجیل انعام میمن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے دہشت گردانہ مقاصد کیلئے عدم تحفظ کا شکار خواتین کو استعمال کر رہے ہیں، دہشت گردوں کی جانب سے اس کارروائی کو عمل میں لانے کیلئے ادویات کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔