بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحتیں بروئے کا رلانے کیلئے انہیں ہنر مند بنانا ہوگا ،عارف علوی

| وقتِ اشاعت :  


سبی:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کیلئے انہیں ہنر مند بنانا ناگزیر ہے، جدید تعلیم سے بلوچستان کے نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے، بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے مختلف راستے کھولے جا رہے ہیں، ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے جدید تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے پروگرام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دنیا کی وسیع مارکیٹ میں ہنرمند نوجوانوں کی بڑی ضرورت ہے، وقت کی ضروریات کو مدنظر رکھنے والی قومیں ہمیشہ کامیاب رہتی ہیں، ہمارے ملک کو تیزی سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سبی میلہ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



باہر بیٹھے لوگوں سے سنجیدہ بات کرنیکی ضرورت ہے، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ بات چیت اور احساس محرومی کے خاتمے سے حل ہو گا ہر چند سال بعد پیدا ہونے والی شورش کو طاقت کے زریعہ دبایا گیا لیکن اس کا مستقل حل نہیں نکالا گیا شورش میں بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کیا جاتا رہا جسکا سب سے زیادہ نقصان ہماری یوتھ کو پہنچا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائیزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شر یک ہوتے ہوئے کیا۔



جو کہتا تھا گھبرانا نہیں اب خود گھبراگیا ہے جیالے حساب لینے نکلے ہیں ،بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پتوکی/اسلام آباد/کراچی:  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی عمران خان نے امیروں کو معاشی ریلیف دیا ہے جبکہ ایک غریب کی زندگی جہنم بنا کے رکھ دی ہے۔ اب جیالے اس کٹھ پتلی سے اس تباہی کا حساب لینے نکلے ہیں۔ پتوکی کے مقام پر ایک بہت بڑے انسانو ں کے سمندر نے بلاول بھٹو زرداری استقبا کیا اور یوں محسوس ہوا کہ سارا شہر عوامی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرنے کے لئے سڑکوں پر آگیا ہے۔



ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،بلوچستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سیجاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے معاونِ خصوصی نوابزادہ شاہ… Read more »



بلوچستان میں امن اور ترقی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور ترقی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے صوبے کے عوام نے ترقی اور استحکام کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور ہنر کے حصول کی جانب صرف کریں ۔یہ بات انہوں نے منگل کو تربت کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین ،طلباء سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیاآرمی چیف کو بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال،بارڈرمینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جوانوں کے حوصلے ،آپریشنل تیاریوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس ،بھارت میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنیکے خلاف قرارداد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بھارتی انتہا ء پسند ہندئوں کی جانب سے طالبہ مسکان خان کے حجاب حوالے سے مذمتی قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اصغر علی ترین ا ور بشریٰ رند کی مشترکہ قرار داد ایوان میں پیش کرتے ہوئے اصغر علی ترین نے کہا کہ یہ ایوان گزشتہ دنوں بھارت کے جنوبی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب پر پابندی لگانے اور نہتی باحجاب 19سالہ طالبہ مسکان خان کو ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے گھیرنے اور رہراساں کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور یہ ایوان غیور بہادر طالبہ مسکان خان کو جنہوں نے فاشست مودی کے ہندو توا نظریہ کو پٹخ دینے اور کالج میں ہندوانتہاء پسند ہندو غنڈون کے سامنے ڈٹ جانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔