مکران بجلی بحران ،گوادر میں شٹر ڈائون جلائو گھیرائو ،آل پارٹیز کیچ کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+ گوادر+تربت: مکران میں بجلی بحران کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت’تربت کے بعد گوادر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے نیشنل پارٹی کی اپیل پر گزشتہ روز شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا جبکہ آل پارٹیز کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا سڑکیں بلاک جبکہ جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا تربت میں آل پاٹیز کے رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق گوادر ، نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پانی اور بجلی کے بحران پر گوادر میں پہیہ جام اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، شہر بھر میں تمام کاروباری، تجارتی مرکز، مالیاتی ادارے ، ہوٹلز وغیرہ بند۔



مکران میں بجلی بحران شدید پانی ناپید‘ گوادر اور کیچ میں عوام کا شدید احتجاج وزیراعلی ا نے بجلی مسئلے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بجلی کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ، 16 سے 18 گھنٹے کی بندش اور ایس ای کیسکو کے عوام دشمن روہے کے خلاف آپسر کے عوام سراپا احتجاج، کمشنر مکران کے آفس کا گھیراؤ، ایس ای کیسکو کی گاڈی تباہ کردی، ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی کے بعد مشتعل ہجوم منتشر ہوگیا۔ ایس ای کی جانب سے معتبرین کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔ضلع کیچ میں گزشتہ بیس دنوں سے روزانہ 16 سے 18 گھنٹوں کی بلاوجہ لوڈشیڈنگ، وولٹیج کی کمی اور ایس ای کیسکو مکران سرکل کی عوام دشمن رویے کے خلاف آپسر کے عوام نے فٹ بال چوک آپسر سے ریلی نکال کر کمشنر مکران کی آفس کا گھیراؤ کرلیا۔



ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور فنڈز کے اجراء کو بروقت یقینی بنایا جائے:وزیراعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ترقیاتی محکموں کو پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی اسکیمات کی مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے، اسکیمات کی لائف لائن مقرر کرنے اور سہ ماہی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور فنڈز کے اجراء کو بروقت یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی عمل کے ثمرات بروقت عوام تک پہنچ پائیں۔



بلوچستان میں خواتین کا پہلا ٹی 20،پاکستان اور خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان نے مشکل حالات سے نکل کر ترقی کا سفر کا طے کرنا ہے بد امنی کے واقعات ہمیں صوبے کا مثبت اور اصل تشخص اجاگر کرنے سے نہیں روک سکتے، رواں سال کو کھیلوں کی گولڈن جوبلی کا سال قرار دیا گیا ہے،پی سی بی اگر اکبر بگٹی اسٹیڈیم کو بہتر اور سہولیات فراہم نہیں کرسکتاتو حکومت بلوچستان کے حوالے کردے ہم اس اسٹیڈیم کو بہتر بنائیں گے۔



مکران ڈویژن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری،تمپ میں ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی،تربت و گوادر میں لاک ڈاؤن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+ گوادر: مکران ڈویژن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری تمپ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی گوادر میں لاک ڈاؤن تربت میں کیسز میں اضافے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق تمپ میں کرونا وائرس سے غیر تصدیق شدہ اموات کی تعداد 15 ہوگئی، ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑگئی۔ ضلع کیچ کے دیگر علاقوں کی طرح تمپ عالمی وبا کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں ہے، مختلف گاؤں میں اموات کی تعداد پندرہ تک پہنچ گئی ہے، ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں ہر گھر میں دو یا تین اشخاص کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، تمپ میں کورونا ٹیسٹ کی عدم دستیابی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔



مکران میں کورونا بے قابو، کیسز میں تیزی سے اضافہ ،کیچ و گوادر میں لاک ڈائون نافذ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مکران میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگے جبکہ تمپ میں 7افراد کے جاںبحق ہونے کی اطلاعات ہیں، انتظامیہ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر تربت ،پسنی ، اور گوادر میں لاک ڈائون نافذ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق تمپ میں کرونا وباء کے وار جاری، 7 افراد کے ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات۔ تحصیل تمپ کی مختلف علاقوں ملانٹ، گومازی، دازن، نزرآباد، کوہاڈ اور ملک اباد سے کرونا وائرس کے سبب سات افراد کے ہلاک ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ملی ہیں جن میں کرونا وائرس کے تمام سپٹم پائے گئے تھے۔



پاک ۔ افغان بارڈر پر نیم فوجی دستوں کی جگہ فوج تعینات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاک ۔ افغان سرحد کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری، لیویز فورس اور دیگر نیم فوجی دستوں کو فرنٹ لائن پوزیشنز سے منتقل کردیا ہے کیونکہ فوج نے ان مقامات پر تعیناتی شروع کردی ہے۔



کورونا وائرس:گوادرمیں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے پر غور

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:کوروناوائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی چھوتی لہر کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے ضلع گوادر کے تمام علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے پر غور اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی چھوتی لہر سے محفوظ رہنے کے ایس او پیزز پر عملدرآمد کوہرحال میں یقینی بنائیں ماسک پہنیں



ہمیں حب میں ووٹ نہیں چاہیے،بلیک میلنگ کی سیاست کبھی نہیں کی،وزیراعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ بلوچستان کا اصل مسئلہ یہاں کی پسماندگی ہے۔ جس کے خاتمے کے لیے ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔لوگوں کو روزگار، تعلیم، صحت، پینے کا صاف پانی چاہئے۔الحمدللہ ہماری حکومت ہر سال 70 سے 75 ارب روپے صوبے کی ترقی پر خرچ کر رہی ہے۔



کوئٹہ ،پیٹرول بحران، شہری سرگرداں ،چند ایک پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پٹرول کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرگیا ، دن بھر کوئٹہ کے شہری پٹرول کے حصول کے لئے سرگرداں نظر آئے بلک شہر میں جن گنے چنے پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب تھا وہاں گاڑیوں کی کئی کلو میٹر لمبی قطاریں لگ گئیں۔