پشاور، دہشتگردوں کا ایئر بیس پر حملہ،29اہلکار جاں بحق حملہ کرنے والے تمام تیرہ افراد ماردیئے گئے

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن اسفند یار بخاری سمیت23 نمازی شہید اور25 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کی کی بروقت جوابی کارروائی میں13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ پشاور اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا ہے



پشاور میں پاکستانی فضائیہ کے کیمپ پر حملہ، ’16 نمازی، 13 دہشت گرد ہلاک‘

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان فضائیہ کے کیمپ پر حملے میں فوج کے ایک کیپٹن اور 16 نمازی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔



فہرستیں مانگی گئی ہیں لاپتہ افراد سے متعلق جلد عوام کو خوشخبری دیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ مری معاہدہ ایک حقیقت ہے مدت کی توسیع ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی بلوچستان کے حالات کوبہترکرناہماری ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے محمودخان اچکزئی اور میرحاصل بزنجو کے ملاقاتوں کاہمیں عمل نہیں ہے تاہم اخبارات میں ضرور پڑھاہے



ڈیورنڈ لائن نے پشتون وطن کو تقسیم کیا بلوچ اور پشتون میں کوئی تضاد نہیں ملکر جدوجہد کی ضرورت ہے ، حیربیار مری

| وقتِ اشاعت :  


لندن: بلوچ آزادی پسند رہنما حیربیا ر مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیورنڈ لائن افغان اور بلوچ قومی بدحالی و غلامی کی نشانی ہے اور اسکو مٹا کر بلوچ اور پشتون تاریخی علاقوں کو ماضی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ ملانے میں ہی دونوں برادر قوموں کی بقاء کا راز پنہاں ہے، افغانستان کی سابق صدر حامد کرزئی کی جانب سے افغان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے کی بات نہ صرف خوش آئند ہے



قوموں کی ترقی کیلئے زبان کی ترقی نا گزیر ہے ،ہمیں نفرت کی دنیا سے نکلنا ہوگا ،ڈاکٹر مالک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ 21ویں صدی میں قومیں اور زبان فنا ہونے کے بجائے زیادہ طاقتور ہونگے، زبان ہمالیہ سے بھاری و اونچی، شہد سے میٹھی اور پھول سے زیادہ خوشبودار ہوتی ہے، ادب پیار اور محبت کو بڑھاتااور نفرتوں کو کم کرتا ہے، ہمیں نفرتوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیے، کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے زبان کی ترقی ضروری ہے۔



حکومت ایران کا چاہ بہار بندرگاہ کے قریب24ارب ڈالر لاگت سے دو منصوبے قائم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


چاہ بہار: حکومت ایران نے اعلان کیا ہے کہ حکومت 24ارب ڈالر کی لاگت سے دو بڑے صنعتی منصوبے پر عملدرآمد کر رہی ہے، جو چاہ بہار کی بندرگاہ کے قریب قائم ہوں گے، سرکاری اعلان کے مطابق ایک پلانٹ پیٹرو کیمیکل کا ہوگا، جس پر 20ارب ڈالر اخراجات آئیں گے اور صنعتی یونٹ کی وجہ سے 20ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا،



ڈیتھ اسکواڈ کے چند لوگوں کو او ایس ڈی بنانے کے باوجودبلوچستان میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے، سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حکمرانوں کا احتساب عوام ہی کریں گے کیونکہ یہ اختیار عوام ہی کے پاس ہے عوام اپنے شعور فکر سے بہتر احتساب کر سکتے ہیں بلوچستان میں اب بھی عملا مارشل لاء ہے حکمران بے اختیار ہیں حکمرانوں کے ایوانوں سے بہتری کی آوازیں تو آتی ہیں لیکن حالات اس کے برعکس ہیں سیاسی قوتوں کا یکجا بیٹھنا ہی بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے