سریاب، گیس کمپنی کی جانب سے تیز میٹر لگانے کیخلاف عوام کا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور اردگردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تیز میٹر لگانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج سریاب روڈ بند لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔



بلوچستان کی احساس محرومیوں کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت میں ممکن ہے ، سردار یا ر محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کے عمل سے ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ کرپشن زدہ عناصر کو خطرہ ہے۔



پنجاب حکومت سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو بچانے کیلئے کوشش کررہی ہے ، قادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے جس نے ہر پاکستان کا دل دہلا دیا ہے پنجاب حکومت واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔



ڈھاڈر ،بجلی گیس کی بندش کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاڈر: ڈھاڈر میں بجلی گیس کی شدید خود ساختہ بحران کیلئے تمام سیاسی جماعتیں احتجاج پر مجبور سڑکوں پر نکل آئے عوام کو جان بوجھ کر بنیادی سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے شٹر ڈاؤن ہڑتال کیموقع پر ریلی سے مقررین کا خطاب ۔



لاپتہ افراد کی بازیابی پارٹی منشور کا اہم حصہ ہے، چوہدری شبیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان و مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہاہے کہ بی اے پی کی قیادت عوامی مسال پر سیاسی پوانٹ اسکورنگ اور زبانی جمع خرچ پر اکتفا نہیں کرتی ،بی اے پی کی قیادت مسال کے دامی حل کا وسیع وژن اور مخلصانہ سوچ رکھتی ہے۔



قلات ،طبی سہولیات کا فقدان ، زچہ و بچہ کی شرح اموات میں اضافہ ،عوامی حلقوں کی نکتہ چینی

| وقتِ اشاعت :  


قلات:  حکومت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے کی طرف سے زچہ و بچہ کی شرح اموات کم کر نے کے دعوؤں کے باوجود زچہ و بچہ کی شرح اموات میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔



ذاتی مفادات نہیں قومی حقوق اور سرزمین کی دفاع کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


حب:  بلوچستا ن نیشنل پارٹی لسبیلہ کا ضلعی کونسل سیشن کی تقریب لیڈ اآڈیٹوریم میں منعقدہ ہوئی جس میں بی این پی لسبیلہ کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے نومنتخب ضلعی صدر جہانزیب قاسم رونجھو بلامقابلہ صدر منتخب جبکہ جمیل گچکی بلامقابلہ بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ضلعی کونسل سیشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ، نوابزادہ لشکری رئیسانی ، بی ایس پی محی الدین کے مرکزی چیئر مین نذیر بلوچ ، بی این پی کے مرکزی رہنما چیئر مین منظور بلوچ ،محمد قاسم رونجھو ، انجینئر سعید مینگل سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین موجود تھے۔



فواد چوہدری اپنے مفت مشورے اپنے پاس رکھیں، مرتضیٰ وہاب

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے دورہ کراچی کے دوران دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سندھ کی خدمت کرنے کا اتنا شوق ہے تو فوری طور پر صوبے کے عوام کے جائز آئینی مطالبات پورے کرے۔