بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،کیسکو فنڈزلینے کے باوجود بجلی منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر کر رہی ہے ،اراکین اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو سپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی زیر صدارت مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پچیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کی رکن یاسمین لہڑی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے فنڈ سے اپنے حلقہ انتخاب میں بجلی کی سکیمات کے لئے کیسکو کو جو فنڈز دیتے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے انہوں نے محکمہ توانائی کی جانب سے جواب کو غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جواب میں متبادل انرجی کے حوالے سے اقدامات کا ذکر نہیں ہے ۔



ٹراما سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، سیکرٹری خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: سیکریٹری خزانہ اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ وٹراما سینٹر میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعلقہ حکام اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی مؤثر انداز میں یقینی بنائی جاسکے۔



خضدار میں ایک ارب کی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، کمشنر قلات

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی پیکج سے ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں ایک ارب کی ترقیاتی اسکیمات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان اسکیمات کی تکمیل سے عوام کو مزید بہترسہولیات میسر آ سکیں گے ۔