اوتھل: جو قومیں اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتی ہیں وہ قومیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ایک نظام بنایا ہے کہ لوگوں کی پہچان ان کی قوموں سے ہوتی ہیاور وہ ہی لوگ اچھا انسان کہلاتے ہیں جن کا کردار اور اخلاق اچھا ہو۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت نواب جام کمال خان عالیانی نے بیلہ میں رونجہ قوم کے نو منتخب سردار روئیداد رونجہ کی دستار بندی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔