کو ئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبہ بھر میں سڑکوں کی عدم تعمیر پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ دو مہینوں سے یارو پشین سڑک کو توڑ کر عدم تعمیر سے کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی افراد زخمی ہو چکے اب دوبارہ پرانی سڑک پر کروڑوں روپے لگا کر کرپشن کو مقصد بنا یا گیا ۔