وائس چانسلر اورانتظامیہ ملکر ایچ ای سی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،طلباء تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کی طلباء تنظیموں نے کہا ہے کہ وائس چانسلر اورانتظامیہ ملکر ایچ ای سی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں انکی پالیسیاں صوبے میں تعلیم کو فروغ دینے کی بجائے مزید تباہی کی طرف لے جارہی ہیں جامعہ میں میرٹ کی کھلم کھلا پامالی کی جارہی ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں گے ۔



محکمہ خوراک بلوچستان کے زمینداروں کی بجائے سندھ سے گندم خریدنے لگی ،پی اے سی نے نوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : محکمہ خوراک نے بلوچستان کے زمینداروں کی بجائے سندھ سے گندم کی خریداری کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نوٹس لے لیا اور محکمہ خوراک کو لیٹر ارسال کر دیا ۔



پاکستان اپنے اقتصادی اور سکیورٹی مفادات کے حصول کے لئے کوشاں ہے، نیول چیف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : 46ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ مہمان خصوصی نے پاک بحریہ ، پاک آرمی،پاک فضائیہ کے 43 اور دوست ممالک اُردن، انڈونیشیاء، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،ملائیشیاء مصر،میائمراور نا ئیجر یاکے20 آفیسرز کو وار سٹڈیز (میری ٹائم) میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔



رمضان میں گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے رمضان کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے اور مارکیٹ میں معیاری اشیاء کی سرکاری نرخنامے پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔



چمن پاک افغان سرحد اٹھارویں روز بھی مکمل طور پر بند

| وقتِ اشاعت :  


چمن : چمن پاک افغان سرحد اٹھارویں روز بھی مکمل طور پر بند رہاگلدارہ باغچہ میں مردم شماری اور خانہ شماری کاآغا ز ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد اٹھارویں روز بھی مکمل طور پر بند رہا جس کے باعث تاجروں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔



صوبہ بھر میں سڑکوں کی عدم تعمیر پر تشویش ہے، اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبہ بھر میں سڑکوں کی عدم تعمیر پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا کہ گزشتہ دو مہینوں سے یارو پشین سڑک کو توڑ کر عدم تعمیر سے کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی افراد زخمی ہو چکے اب دوبارہ پرانی سڑک پر کروڑوں روپے لگا کر کرپشن کو مقصد بنا یا گیا ۔



حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیساتھ تعاون نہیں کرر ہی کرپشن کیخلاف پر عزم ہیں ،مجید اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ، بجٹ سے قبل گھوسٹ ملازمین اورکرپشن کا سراغ لگانیوالے افسران کا تبادلہ کرکے انہیں ایمانداری کا سزا دی جارہی ہے ۔



سوشل میڈیا پر فوج سے متعلق تضحیک آمیز پوسٹس ناقابل قبول ہیں، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائی جارہی لیکن پاک فوج سے متعلق تضحیک آمیز پوسٹس اور مادر پدر سوشل میڈیا قابل قبول نہیں۔



لندن میں ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنی بنائی، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عمران خان نے نااہلی کیس میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ لندن میں فلیٹ کی خریداری کے بعد انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کیپیٹل گین ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنی بنالیں اور نیازی سروسز لمیٹڈ کا صرف ایک فلیٹ ہے۔