کوئٹہ : صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے معاشی اور اقتصادی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا اور لوگوں کے لئے روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے حکومت کا فیصلہ ہے کہ صوبے کے عوام کی ترقی بہتری