قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام، 12 نکاتی ایجنڈا جاری، انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کی جائے گی

| وقتِ اشاعت :  


قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پیر کی شام 5 بجے ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، مختلف امور پر ترمیمی آرڈیننس اور بلز پیش کئے جائیں گے۔



دہشتگردی کی  لہر بلوچستان سے لے کر خیبرپختونخوا تک عروج پر ہے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فوری طور پر ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے، جو پاکستانی عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں، اپنی سیاسی منزل حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی سازش کو کامیاب کرنے کے لیے پاکستان کے عوام کو شہید کیا جارہا ہے، کبھی خیبرپختونخوا میں رمضان کے مہینے میں کسی مسجد میں خودکش دھماکے سے لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے، کبھی بلوچستان میں گولی چلا کر مزدور کو شہید کیا جاتا ہے۔



بلوچستان میں انتشار پھیلانے والے عناصر کو معافی نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں تمام ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ، گٹھ جوڑ اور انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح بے نقاب ہو چکی  ہیں، ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کوکسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی۔



کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتا ہے صوبوں کے اتفاق تک پانی کامنصوبہ نہیں بن سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی منصوبہ بنانےکی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔