11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست دیدی

| وقتِ اشاعت :  


مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آگئی، حکومت سے نظرثانی شدہ معاہدوں کے بعد 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ٹیرف کمی کرنے کے لیے مشترکہ درخواست دے دی، نیپرا 16 اپریل کو درخواست کی سماعت کرے گی۔



وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہباز شریف بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔



غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش پر50 ہزار افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیے، قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔



ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخی: افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے اثرات، نادرا سے جواب طلب

| وقتِ اشاعت :  


ڈھابے پر چائے بناتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوجانے کے بعد راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والے ارشد خان عرف ارشد چائے والا بڑی مشکل میں پھنس گئے، ڈی پورٹ کئے جانے کا خدشہ ہے۔



ریکوڈک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریگا، سی ای او بیرک گولڈ

| وقتِ اشاعت :  


سی ای او بیرک گولڈ، مارک بیرسٹو نے اسلام آباد میں منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کرداراداکرےگا۔



جے یو آئی نے 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرے کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں کے ہاتھوں جو بیت رہی ہے وہ تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں، اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر… Read more »