کوئٹہ: بلوچستان کی خواتین اراکین اسمبلی نے مری معاہدے پر عملدرآمد کو عوامی امنگوں کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری ماحول میں سیاسی جماعتوں کے مابین ایسے معاہدات ہوتے رہتے ہیں جن پر عملدرآمد جمہوری استحکام کیلئے انتہائی ضروری ہے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے مسائل کے حل اور عوام کی طرز زندگی میں بہتری لانے کیلئے مثبت پالیسیاں اپنائے ہوئے