ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز، محمد یوسف کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کا کوچنگ سیٹ اپ عارضی ہوگا۔مصباح الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد پاکستان ٹیم کا عارضی کوچنگ سیٹ کام کر رہا ہے جب کہ ثقلین مشتاق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ہیں۔



مسلم کلب چمن نے یوفون 4Gبلوچستان فٹبال کپ جیت لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  مسلم کلب چمن نے بلوچ کلب کوئٹہ کو فائنل میچ میں شکست دے کر یوفون 4G بلوچستان فٹ بال کپ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ہزاروں فٹ بال شائقین نے ایوب اسٹیڈیم میں دیکھا جبکہ ملک بھر میں موجود لاکھوں دیگر شائقین نے یہ مناظر براہ راست پی ٹی وی اسپورٹس پر دیکھے۔ مسلم کلب چمن نے آغاز ہی سے میچ پر اپنی گرفت بنائے رکھی۔ مسلم کلب چمن کے کھلاڑی محمد حنیف نے میچ کے ساتویں منٹ میں ہی مخالف ٹیم کی دفاعی لائن عبور کرتے ہوئے گول اسکو ر کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔



ٹی 20 ورلڈکپ کافائنل آج کھیلا جائے گا

| وقتِ اشاعت :  


دبئی: ٹی 20 کا نیا چیمپئن کون ہو گا اس کا فیصلہ آج ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔