میسی کے آنسو والا ٹشو پیپرفروخت کیلیے پیش، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

| وقتِ اشاعت :  

messi

بارسلونا فٹ بال کلب کی الوداعی  پریس کانفرنس میں آنسو پونچھنے کیلئے لیونل میسی کا استعمال شدہ ٹشو  پیپر 1 ملین ڈالر( 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)  میں فروخت ہونے کیلئے تیار ہے۔ارجنٹائن کے  اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔



نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا ایک روزہ میچ 17 ستمبر کو ہو گا۔



انگلینڈ نے پاکستان کے سارے احسان بھلا دیئے

| وقتِ اشاعت :  


 ممبئی:  انگلینڈ نے پاکستان کے سارے احسان بھلا دیے اور کورونا وبا میں بھی ٹیم بھجنے کا لحاظ نہ کیا۔انگلینڈ نے بھارتی ایما پر اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ بات خود بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا کو بتائی،ان کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر لیگ کیلیے ریلیز نہیں کر رہا،ہمیں پاکستان سپر لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں مگر کشمیر میں ایونٹ نہیں ہونے دیں گے، ہم اپنی حکومت کے موقف پر قائم ہیں۔



ٹوکیو اولمپکس: مزید 18 کورونا کیسز کی تصدیق

| وقتِ اشاعت :  


ٹوکیو اولمپکس کے آرگنائزرز نے کھلاڑیوں اور ٹوکیو المپکس سے منسلک افراد میں 18 نئے کورونا کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔ اولمپکس سے متعلقہ افراد میں کورونا وائرس کے نئے 18 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے منسلک افراد میں کورونا کیسز کی تعداد 259 ہوگئی۔



آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈیئیٹرز وومن کرکٹ لیگ کا آغاز 26جولائی سےہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈیئیٹرز وومن کرکٹ لیگ کا آغاز 26جولائی سے نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ گراﺅنڈ میں ہورہاہے یہ ایک مشترکہ لیگ ہے جسے محکمہ کھیل بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈییٹرز منعقد کررہے ہیں ۔



بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے، شاہد آفریدی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو مثبت انداز میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو اٹیکنگ کرکٹ  کھیلنے کی وجہ سے ہی کامیابی ملی، جہاں ہماری بیٹنگ کامیاب رہیں، وہیں پاکستان کی بولنگ بھی عمدہ رہی۔