|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2016

لاہور :  اکثر سننے میں آتا ہے کہ کوئی عورت مرد کو یا پھر مرد عورت کو یہ طعنہ دے ڈالتا ہے کہ وہ تو میں تھا جو تم سے شادی کر لی ورنہ اب تک ایسے ہی کنوارے پھرتے۔ مگر خلیجی ملک کے ایک شہری کو اس کی بیوی نے نہ صرف یہ طعنہ دیا کہ میں نے تم سے شادی کی غلطی کی مگر اب میں جا رہی ہو اور اگر ہمت ہے تو ایسی عورت ڈھونڈ کر دکھائو جو تم سے شادی کر لے پھر میں مانوں گی۔ پھر یہ عورت اپنے خاوند کو چھوڑ کر چلی گئی ۔ پھر کیا تھا اس مسلم کویتی شہری نے اپنی چھوڑ جانیوالی بیوی کی اس بات کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا اور کچھ ہی عرصے کے بعد ایک نہیں، دو نہیں بلکہ بیک وقت چار شادیاں کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔ کویت میں ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہے جس میں اس خوبرو کویتی شہری کو اپنی چار نوجوان بیویوں کے جلو میں بیٹھا دکھایا گیا ہے اور ان چاروں لڑکیوں کی صورتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ یہ شادی کرکے بہت خوش ہیں ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر اس شخص کی سابقہ یا چھوڑ جانیوالی بیوی کے سینے پر تو یقیناً سانپ لوٹ گئے ہوں گے ۔اس ویڈیو پر دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مختلف طرح کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔