|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2014

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ملاقات کے فیصلے کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی بیان جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔