|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2017

لندن:ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے جانب سے سی پیک اور چین و پاکستان کے بلوچ سرزمین پر قبضہ اور لوٹ مار کے خلاف اتوار کے روز لندن میں چین کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اْٹھا رکھیتھے جن پر پاکستان اور چین کے خلاف نعرے درج تھے اور مظاہرین نے سی پیک، بلوچستان میں بربریت، قتل عام اور خواتین و بچوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اور چین کے سفارتخانے کو یادداشت بھی پیش کیا گیا۔ مظاہرے میں سندھی رہنماء4 لکھو لوہانا، میر نورالدین مینگل، رائیٹر پیٹرٹچل، بہاول مینگل سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر میر جاوید مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار یہاں چین کے سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے ہے اور پروٹیسٹ کررہے ہے اس کا مقصد چین کو یہ بتانا ہے کہ بلوچستان ایک جنگ ذدہ خطہ ہے اور بلوچ حالت جنگ میں ہے ایسے میں وہاں سرمایہ کاری کرنا بلوچ سرزمین اور وسائل پر قبضے کے مترادف ہے۔