|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2017

ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست ہوگئی ، چیلسی نے ایک صفر سے کامیابی سمیٹ کر لاسٹ فور میں جگہ بنالی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیمفورڈ برج میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑا ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار کھلاڑی آندرے ہریرا کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا ،پہلے ہافمیں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کی راہ دکھانے میں ناکام رہی ۔ دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں انگولو کونٹے نے شاندار گول داغ کر چیلسی کو برتری دلادی ، یہ برتری میچ کے اختتام تک قائم رہی ، چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا کر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔