|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2017

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اہم ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اہم ملاقات کی ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمانی ذرائع دونوں کی ملاقات کو موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں میں اہمیت دے رہے ہیں۔