|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2017

لندن : بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے لندن میں دہشت گرد حملے میں زخمی و ہلاک ہونے والے لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا مذہبی جنونیت اور دہشت گردی کا شکار ہے۔ اس دہشت گردی کا مرکز مذہبی انتہا پسند ممالک ہیں ۔ بلوچ قو م لندن میں اس دہشت گرد حملے کے متاثرین کے دکھ و درد کو خوبی سمجھتے ہیں کیونکہ بلوچ قوم خود بھی مذہبی انتہاپسند ملک کی دہشت گردی کا شکار ہے جو کہ بلوچستان میں بلوچ قوم کی قتل و غارت گری کر رہا ہے ۔بلوچ رہنما نے کہا کہ دنیا میں جہاں جہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان کے تانے بانے ہمیشہ پا کستان اور کچھ عرب ممالک سے ہی ملے ہیں عرب ممالک کے کچھ امیر خاندان انہی مذہنی انتہاپسندوں کی فنڈنگ کرتے ہے تو پاکستان انہیں ٹریننگ دیتا ہے پھر یہی دہشت گرد یورپی ممالک میں چاقووں ، خود کش جیکٹوں اور گاڑیوں سے لیس ہوکر حملہ آور ہوتے ہیں یا لوگوں کو گاڑیوں کے ذریعے روندتے ہیں ۔ دہشت گرد وہی ہیں لیکن ان کا طریقہ ہر ملک اور قوم پر مختلف ہے۔ برطانیہ ، جرمنی اور فرانس جسیے ممالک میں یہ جب حملہ آور ہوتے ہیں تو ان کو روکنے کے لیے ان ممالک کی پوری مشنری حرکت میں لائی جاتی ہے اور متاثرہ علاقے کو سیل کرلیا جاتا ہے۔جس طرح کی مذہبی جنونیت کا آج یورپ شکار ہے بلوچ قوم اس طرح کی مذہبی جنونیت کا7 194سے شکار ہے صرف بلوچ نہیں بلکہ ،بلوچ کے ساتھ ساتھ ہندوستان ، افغانستان بھی دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں حیربیار مری نے کہا کہ عالمی برادری کو ان جہادی پیدا کرنے والے ممالک کی طرف توجہ دینا چاہیے جہاں مذہب کے نام پر اپنے سیاسی اور عسکری مقاصد حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کو برین واش کرکے پھر ان کو دنیا بھر میں ہشتگردی پھیلانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے ۔