|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2017

اسلام آباد: بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید اچکزئی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر میری گاڑی سے لگی جس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ۔

شہید اہلکار کے لواحقین کی کفالت ‘ قصاص دینے کیلئے تیار ہوں اگر کیس آگے بڑھانا چاہے ہیں تو عدالت میں جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو د یتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید اچکزئی نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثہ جی پی او چوک جو بلوچستان اسمبلی سے 150 میٹر دوری پر واقعہ ہے پر اس وقت پیش آیا جب اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا اور آذان ہورہی تھی جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک کارش تھا اور جس وجہ سے میری گاڑی کی شہید پولیس اہلکار سے جاٹکرائی۔

ٹریفک اہلکار میری گاڑی کی ٹکر لگنے سے شہید ہوا جس کا دکھا ہے غریب درائیور پر کیسے ذمہ داری ڈال سکتا ہوں انہوں نے کہا کہ گاڑی میری تھی لہذا گاڑی جو بھی چلا رہا تھا میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں بلوچ‘ پشتون روایات کے مطابق شہید اہلکار کے گھر جانا چاہتا ہوں۔

شہید اہلکار کے بھائی سے بات ہوئی ہے شہید کے لواحقین کی کفالت کرنے کیلئے تیار ہوں قصاص دینے کیلئے تیار ہوں شہید اہلکار کے خاندان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا‘ اگر شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کیس کو آگے چلانا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں کسی بھی عدلات میں پیش ہونے کیلئے تیار ہوں۔