|

وقتِ اشاعت :   September 13 – 2017

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور بلوچستان صوبے میں امن وامان کے قیام سمیت تعلیم، صحت کے علاوہ عوام کی فلاح وبہبود کے شعبوں میں کام کر رہی ہے ۔

سی پیک منصوبے کومحفوظ بنا نے کے لئے پاک فوج بھر پور کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ انہوں نے ملک کے دفاع اور ملک کی سلامتی کے لئے کٹھن حالات اور خطرناک چیلنجز کا سامنا کیا ہے جس طرح وطن عزیز کی سرحدوں پر کھڑے ہونیوالے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے عام بلوچ کسی سے بھی حب الوطنی میں کم نہیں ہے بھارت نے پاکستان کو روز اول سے ہی تسلیم نہیں کیا تمام ادارے اندرون اور بیرونی حالات کا جاں فشانی کیساتھ مقابلہ کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی میںیوتھ موٹیویشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کیا ۔

تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کی طلباء وطالبات بھی شریک تھیںآئی جی ایف سی نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی صوبے میں امن و امان کے قیام اور ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی حفاظت پاک فوج کے جوان سی پیک منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں پاک فوج کے مختلف شعبہ جات ملک میں ترقیاتی منصوبوں میں بھر پور معاونت کر رہے ہیں ۔

دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو دنیا سراہ رہی ہے کیونکہ ملک بھر میں امن کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ہر مکتبہ فکر کی طرح پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جواؤں نے اپنا موثر کردار ادا کر تے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بنا نے کے لئے کام کیا ہے ۔

پاک فوج نے پیسز، سنائیپنگ اینڈ شوٹنگ سمیت کئی عالمی مقابلے بھی اپنے نام کیئے ہیں پاکستان اقوام متحدہ کی امن فورس کا بڑا شریک دار ہے پاک فوج نے ہنگامی حالات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے عوام کی فورس ہے جو صوبے میں امن کے قیام کے لئیے عمل پیرا ہے ایف سی بلوچستان میں تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں میں عوام کی فلاح وبہودکیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے پاک فوج کا یونیفارم جوانوں کیلئے قابل فخر ہے جو انکا کفن بھی ہوتا ہے پاک فوج کے جوان ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے کٹھن حالات، خطرناک چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آزادی قربانی کی بنا ممکن نہیں، روزانہ کئی سپوت اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کی آزادی کو قائم رکھے ہوئے ہیںآپ کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ سرحدوں کی حفاظت پر کھڑے سپاہی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا آپ سے بات کرنا میرے لئے اعزاز ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں نوجوانی میں خدمات سرانجام دینا بہترین دور تھا عام بلوچ کسی سے بھی حب الوطنی میں کم نہیں ہے بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں ہمیں فخر ہے کہ عوام ان خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کیساتھ ہیں ۔

فوج اور ایف سی ملکی دفاع اور ترقی کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بھی غیرمعمولی کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی سیکورٹی کیلئے بھی پاک فوج کا غیرمعمولی کردار ہے عسکری تعمراتی اداروں نے متعدد منصوبے مکمل کرلئے ہیں اور متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کے مکمل ہونے سے ان کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے اور بلوچستان کی پسماندگی اور لوگوں میں پائے جانیوالا احساس محرومی ختم ہو گا ۔

اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں یونیورسٹی کے سب کیمپسز کام کررہے ہیں ۔

صوبہ مالی انتظامی اور بد امنی کا شکار تھا، مشترکہ کوششوں سے حالات کو بہتر بنایامیں اور میرے فیکلٹی ممبران نے طلبا میں وہ جذبہ پیدا کیا ہے کہ وہ آ ئندہ ملک و صوبے کی باگ دوڑ سنبھالیں گے کیونکہ نوجوان نسل ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ہم نے ان کی صحیح پرورش اور تربیت کر کے انہیں آگے لانا ہے تاکہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے وطن عزیز کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔