|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2017

 واشنگٹن: امریکی مسلح افواج میں چار برسوں کے دوران 20 ہزار سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2016 کےدرمیان بری، بحری اور فضائی اہلکاروں پرجنسی ہراساں کرنے کے 20 ہزار سے زائدالزامات  سامنے آئے۔ سب سے زیادہ کیسز امریکی فضائیہ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 8 ہزار 876 ہیں جب کہ بری فوج میں 8ہزار 294، نیوی میں 4 ہزار788 اور میرین کور میں 3 ہزار400 رپورٹ ہوئے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مسلح افواج میں فعال اہلکاروں کی مجموعی تعداد13 لاکھ ہے۔ جنسی ہراسانی کے واقعات کے فوج پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

پنٹاگون کی جانب سے یہ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب پوری دنیا خصوصاً امریکا میں جنسی ہراسانی کے واقعات کو منظر عام پر لانے سے متعلق سوشل میڈیا پر منظم انداز میں مہم جاری ہے جس میں دنیا بھر کے سیاستدانوں،اداکاروں،حکومتی شخصیات سمیت ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جنسی اسکینڈلز کی لپیٹ میں ہیں۔